ملک بھر میں ڈینگی کا وار :ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3674 ہوگئی

ملک بھر میں ڈینگی کا وار :ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3674 ہوگئی

25 views

 محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3674 ہوگئی ہے جب کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران وائرس سے 6 افراد دم توڑ گئے۔

تفصیلات  کے مطابق ملک بھر کے مختلف شہروں میں ڈینگی کے بڑھتے کیسز نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں ڈینگی سے

متاثرہ مریضوں کی تعداد 3674 ہوگئی ہے

جب کہ گزشتہ 2 ماہ کے دوران وائرس سے 6 افراد دم توڑ گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں  رواں برس 2158 افراد ڈینگی مچھر کا نشانہ بنے

راولپنڈی سے 127 اور اسلام آباد سے 198 افراد وائرس کا شکار ہوئے۔

 خیبر پختونخوا میں بھی  ڈینگی کے مریضوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

صوبے کے مختلف علاقوں میں مزید 134 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے ۔

جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد2 ہزار سے بھی تجاوز کرگئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں ڈینگی سے بچاؤ کے اقدامات کیلئے انتظامیہ حرکت میں آگئیہے۔

کمشنرکراچی  کی زیر صدارت اجلاس میں شہر میں سپرے کرنے کا فیصلہ کیا گیا

ڈپٹی کمشنر کی سربراہی میں قائم کمیٹی سپرے مہم کی نگرانی کرے گی۔

واضح رہے کہ شہر کراچی میں رواں ماہ ڈینگی کے 641 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *