کینسر کا انکشاف: پاکستان میں معدے کی دوا پر پابندی

کینسر کا انکشاف: پاکستان میں معدے کی دوا پر پابندی

8 views

معدے کے امراض میں استعمال ہونے والی رینٹڈین دوا میں کینسر کا باعث بننے والے اجزا کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد پاکستان میں ’زینٹک‘ کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

امریکی ادارے ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ  زین ٹیک  نامی دوا میں ممکنہ طور پر کینسر کی وجہ بننے والے کیمیکل پایا گیا ہے

،اس سلسلے میں زین ٹیک اور دیگر اس قسم کی دواؤں میں خطرناک اجزا کی موجودگی سے متعلق تحقیقات کررہے ہیں۔

ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ یہ دوا لینے والے مریض زین ٹیک اور دیگر اس قسم کی دواؤں کا استعمال جا ری رکھ سکتے ہیں

اور جولوگ اپنی دوا تبدیل کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

امریکی ہیلتھ نے مزید کہا کہ معاملے کی تحقیقات کررہے ہیں۔

 

پاکستان میں پابندی عائد

دوسری جانب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے (رینیٹی ڈائن) ایچ سی ایل دوا پر عارضی پابندی عائد کردی۔

نوٹی فکیش میں بتایا گیاہےکہ امریکی ادارے ایف ڈی اے کی جانب سے حالیہ تحقیق میں رینیٹی ڈائن میں

مضر صحت اجزا سامنے آئے ہیں، ڈریپ کی جانب سے ملک بھرمیں (رینیٹی ڈائن) ایچ سی ایل کے حامل ادویات کی

فروخت پر پابندی ہوگی۔

پاکستان میں رینیٹی ڈائن دوا زینٹک کے نام سے فروخت کی جاتی ہے

رینیٹی ڈائن ایچ سی ایل میں نائیٹروسامائین کی آمیزیش سامنےآئی ہے جو کینسر کا سبب بنتاہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *