آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی آرمی چیف کی ملاقات

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی آرمی چیف کی ملاقات

12 views

 سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودیہ عرب کے آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی اور خطے کی سیکیورٹی معاملات پر بات چیت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سعودی آرمی چیف نے

جی ایچ کیو راولپنڈی کا  دورہ کیا، مہمان کو جی ایچ کیو میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

جب کہ سعودی آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

بعد ازاں دونوں ہم عصر کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے

امور پر تبادلہ خیال ہوا اور علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال پر بھی بات چیت کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے رائل سعودی لینڈ فورس کی

استعداد کار میں اضافہ و تربیت کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی

جب کہ سعودی آرمی چیف نے خطے میں استحکام کے لیے پاک آرمی کی کوششوں اور

 پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *