ذمہ دار کون؟ نوجوان طالبہ فائرنگ سے باپ کے سامنے جاں بحق

ذمہ دار کون؟ نوجوان طالبہ فائرنگ سے باپ کے سامنے جاں بحق

32 views

شہر قائد  میں اسٹریٹ کرائمز ایک بار پھر بے قابو،مسلح ملزمان نے لوٹ مار کے دوران یونیورسٹی کی  معصوم طالبہ کی جان لے لی۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال تھانے کی حدود موچی موڑ کے قریب دوران ڈکیتی کی واردات میں

مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے24سالہ مصباح اطہر ولد اطہر زخمی ہو گئی

اسے شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج اس نے دم توڑ دیا۔

پولیس کے مطابق مصباح اطہر ہمدرد یونیورسٹی میں تھرڈ ائیر کی طالبہ تھی

وہ جمعرات کی صبح7بجکر5منٹ پر اپنے والد کیساتھ گھر سے کار میں بیٹھ کر

اسٹاپ پر یونیورسٹی کے پوائنٹ کے انتظار میں تھی کہ اس دوران موٹر سائیکل پر سوار دو

مسلح ملزمان آئے اور اسکے والد سے لوٹ مار کی اور دوران فرار فائرنگ کردی

جس کے نتیجے میں گولی مصباح کی آنکھ کے قریب لگی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوئی۔

مصباح کے چچانے بتایا کہ انکے بھائی اور بھتیجی نے دوران ڈکیتی مزاحمت نہیں کی تھی

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ بظاہر ایسا معلوم ہوتا ہے کہ مزاحمت کی گئی ہے

ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر کے مطابق جائے وقوعہ سے نائم ایم ایم پستول کا

ایک خول ملا ہے جسکی فرانزک کروائی جا رہی ہے

انہوں نے بتایا کہ واقعہ لوٹ مار کا ہے،ملزمان مصباح کے والد کی طرف آئے اور شیشہ نیچے

کروا کر ان سے انکا پرس اور موبائل فون چھینا اور اسے جانب سے ہاتھ بڑھا کر مصباح سے

اس کا پرس اور موبائل فون چھیننے کی کوشش کی

اس دوران ممکنہ طور پر مصباح یا اسکے والد کی جانب سے مزاحمت کی گئی

جس میں فائر ہوا، ملزمان کا پستول بھی نیچے گرا،علاقے میں سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھ رہے ہیں

جبکہ مصباح کے والد سے چھینے جانے والے موبائل فون کی لوکیشن بھی لی گئی ہے

اور آخری بار موبائل فون سہراب گوٹھ کے علاقے میں بند ہوا ہے

ملزمان اسٹریٹ کرمنلز تھےاور انہیں جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا

انہوں نے بتایا عینی شاہدین کے مطابق ملزمان کی عمر20سے25برس ہے

اور وہ شکل و صورت سے افغانی معلوم ہوتے ہیں

دوسری جانب مصباح کی لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی

 مصباح کی نماز جنازہ مقامی مسجد میں ادا کی گئی جس میں بڑی تعداد میں اہل علاقہ اور متوفیہ کے

رشتہ داروں نے شرکت کی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *