خوفناک زلزلہ:  14برس بیت گئے: یادیں آج بھی تازہ

خوفناک زلزلہ: 14برس بیت گئے: یادیں آج بھی تازہ

11 views

پاکستان میں آنے والے خوفناک زلزلے کو14 برس بیت گئے مگر اذیت ناک یادیں آج بھی زندہ ہیں۔

پاکستان میں  8 اکتوبر2005 آزاد کشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اوراسلام آباد میں شدید زلزلہ آیا تھا

لیکن آزاد کمشیراس قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا ۔

 

آج اس سانحے کو چودہ برس بیت گئے۔ بالا کوٹ شہرمیں تمام تجارتی مراکز بند

جب کہ آٹھ بج کر باون منٹ پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

اس حادثے کو چودہ سال کا عرصہ گزرنے کے باوجودآ ج بھی  سیکڑوں خاندان تاحال خستہ حال

شیلٹرزمیں زندگی بسرکرنے پر مجبورہیں

بدقسمتی سے متاثرین زلزلہ کے نام پر آنے والی کھربوں روپے کی امداد اصل متاثرین کونہ مل سکی

جب کہ نیوبکریال سٹی منصوبہ بھی کھٹائی میں پڑگیا۔

ذرائع کے مطابق زلزلہ کے 14 سال گزرنے کے باوجود شہر کا ہیڈ کوارٹراسپتال تعمیرنہ ہوسکا

بحالی اور تعمیرنوکا عمل مکمل کرنے کے لئے 39 ارب روپے درکار ہیں۔

خیال رہے کہ حکومت پاکستان نے زلزلہ کے بعد تباہ شدہ علاقوں میں بحالی اور تعمیر نو کیلئے “ایرا” کا

ادارہ قائم کرتے ہوئے اسے مجموعی طور پر 14704 منصوبے مکمل کرنے کا ہدف دیا

جس میں سے اب تک 10 ہزار 857 منصوبے مکمل ہوچکے، 2 ہزار218 منصوبے زیر تعمیر ہیں

جبکہ ایک ہزار629 منصوبوں پر ابھی تک کام شروع ہی نہیں کیا جا سکا۔

دوسری جانب نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان محمد ادریس محسود نے تسلیم کیا کہ

زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں تعمیر نو کے صرف 73 فیصد منصوبے مکمل ہو سکے ہیں۔ ۔

واضح رہے کہ 2005 کے قیامت خیز زلزلہ میں بالاکوٹ کا 95 فیصد انفراسٹرکچر تباہ اورہزاروں

افراد ملبے تلے دب کر زندگی کی بازی ہارگئے تھے

جبکہ  14 برس قبل شیلٹرز کی صورت میں آباد ہونے والاشہر بالاکوٹ آج بھی وہی شیلٹرز کا شہر ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *