سال بھر  کے دوران مہنگائی کی شرح میں ہوش ربا اضافہ

سال بھر کے دوران مہنگائی کی شرح میں ہوش ربا اضافہ

5 views

 سال بھر کے دوران مہنگائی کی رفتار میں ہوش ربا اضافہ ہواہے جبکہ پیاز، آلو، مرغی اور دالوں کی قیمتیں آسامان سے باتیں کررہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ستمبر 2019 پچھلے سال  اسی ماہ کے مقابلے عوام کی جیبوں پر بھاری رہا۔

صرف ایک  سال کے دوران کھانے پینے کی مختلف اشیاء کے دام بے پناہ بڑھ گئے

جس نے عوام کی زندگی مزید مشکل بنا دی۔

ادرہ شماریات کے مطابق ایک سال میں گیس 115 فیصد مہنگی، پیاز 180 فیصد

مرغی 79 فیصد، دال مونگ 75 فیصد، چینی 37 فیصد، آلو 36 فیصد، ماش کی دال 30 فیصد

 

کوکنگ آئل میں 20 فیصد اور چائے کی قیمت میں 16 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

تاہم دوسری جانب  معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم رہا

جبکہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں نہ بڑھی تو آنے والے مہینوں میں مہنگائی کی شرح

میں کمی کا امکان ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *