آئندہ برسوں میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا خدشہ ہے:گورنر اسٹیٹ بینک

آئندہ برسوں میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا خدشہ ہے:گورنر اسٹیٹ بینک

3 views

گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے آنے والے سالوں میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کاامکان  ظاہر کردیا۔

کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ

ہم نے معیشت کے لیے مشکل فیصلے کیے اور اب صورت حال دن بدن بہتر ہو رہی ہے۔

ڈاکٹر رضا باقر نے بتایا کہ 2015 تک تجارتی خسارہ صفر تھا اور ہمارے زرمبادلہ ذخائر اچھی سطح پر تھے۔

انہوں نے کہا کہ 2016 سے تجارتی خسارہ بڑھنا شروع ہوا

ایکسچنج ریٹ ایڈجسٹ نہ ہونے سے زرمبادلہ ذخائر کم ہونا شروع ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ماہانہ 2 ارب ڈالر تک پہنچ گیا تھا،

ایکسچینج ریٹ تبدیلی کے بعد ماہانہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ نصف رہ گیا، ای

کسچینج ریٹ نہ روکا جاتا تو ہمیں آئی ایم ایف کے پاس نہ جانا پڑتا۔

رضا باقر کا کہنا تھا کہ آج روپے کی قدر مارکیٹ طے کر رہی ہے

جس سے تمام قیاس آرائیاں ختم ہو گئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رواں سال جون میں زرمبادلہ کے ذخائر 7 ارب 20 کروڑ ڈالر ہو گئے

حکومت کے اخراجات اور خرچ میں بھی توازن نہیں رہا اور ہماری ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بھی کافی کم ہے۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ دوست ملکوں نے ہاتھ کھینچا تو آئی ایم ایف آخری آپشن تھا۔

ڈاکٹر رضا باقر نے کہا کہ ہمارا نظام فری فلوٹ نہیں کہ مرکزی بینک مداخلت نہ کر سکے

لیکن ہمارا مستقبل روشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ گیس اور بجلی کی قیمت بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہوا

مہنگائی کم کرنے کے لیے شرح سود بڑھانا پڑی۔

گورنر اسٹیٹ بینک نے مہنگائی میں اضافے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا

کہ آئندہ ڈیڑھ سے دو سال میں مہنگائی کی شرح 5 سے 7 فیصد پر آ جائے گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *