لنکن شیروں نے شاہینوں کو شکست کا مزہ چکھادیا : پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش

لنکن شیروں نے شاہینوں کو شکست کا مزہ چکھادیا : پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز میں وائٹ واش

2 views

نو آموز سری لنکا نے پاکستان  کی لنکا ڈھادی اور تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

ناتجربے کار سری لنکن ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی کی نمبر ون ٹیم پاکستان کے خلاف 0-3 سے فتح حاصل کرلی

گرین شرٹس کے لیے ٹی ٹوئنٹی سیریز ڈراؤنا خواب ثابت ہوئی،

ہوم گراؤنڈ پر بدترین کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی سیریز

میں کلین سوئپ کی ہزیمت کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

کم تجربہ کار کھلاڑیوں کے سامنے قومی ٹیم کی بیٹنگ لائن ایک بار پھر مکمل طور پر فلاپ

ہوگئی

جبکہ صرف 148 رنز کے جواب میں  قومی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 134 رنزہی بنا سکی۔

حارث سہیل کے آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کو 29 گیندوں پر 54 رنز درکار تھے کپتان

سرفراز احمد خود بیٹنگ کے لیے آئے اور عماد وسیم کے ساتھ مل کر مشن امپاسیبل شروع

کردیا، عماد وسیم کپتان کی امیدوں پر پانی پھیر گئے اور 5 گیندوں پر 3 رنز بنا کر چلتے بنے۔

اگلے ہی اوور میں آصف علی چھکا لگانے کی کوشش میں باؤنڈری لائن پر کیچ تھما بیٹھے

جب کہ اسی اوور کی آخری گیند پر کپتان سرفراز احمد بھی میدان چھوڑ گئے

وہ 17 رنز ہی بنا سکے، ساتویں وکٹ پر افتخار احمد اور وہاب ریاض نے 23 رنز کا اضافہ

کیا جو بے سود ثابت ہوا اور قومی ٹیم کا سفر 134 رنز پر اختتام پذیر ہوگیا۔

آئی لینڈرز کی جانب سے ڈی سلوا نے عمدہ بولنگ کرتے

ہوئے 3 شکار کیے

جب کہ کمارا نے 2 اور راجیتھا نے ایک وکٹ حاصل کی۔

ہاسارنگا کو میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے آخری میچ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیتا اور

پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی۔

ابتدا میں گرین شرٹس کے بولرز نے قدرِ اچھی بولنگ کرتے ہوئے 58 رنز پر 4 کھلاڑیوں کو پویلین بھیج دیا

جس کے بعد پانچویں وکٹ پر کپتان شناکا اور فرنینڈو نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کر کے

مجموعے کو 134 تک پہنچایا، اس دوران فرنینڈو نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی

جب کہ فیلڈرز نے کیچز بھی چھوڑے۔

فرنینڈو ایک اینڈ پر ڈٹ کر کھڑے رہے اور وکٹ کے چاروں جانب کھل کر اسٹروکس کھیل

کر تیزی سے رنز میں اضافہ کرتے رہے، وہ 48 گیندوں پر 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے

ان کی اننگز میں 8 دلکش چوکے اور 3 شاندار چھکے شامل تھے۔

سری لنکا کی جانب سے گناتھیلکا 8، سمارا اوکراما 12، راجا پکسیا 3، پریرا 13

شناکا 12، مدوشانکا 1 اور ڈی سلوا 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

گرین شرٹس کے سب سے کامیاب بولر محمد رہے جنہوں نے 4 اوورز کے

کوٹے میں 27 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں

جب کہ عماد وسیم اور وہاب ریاض نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *