عالمی مسابقتی انڈیکس: پاکستان کی رینکنگ 3 درجے کم ہوکر 110 پر آگئی

عالمی مسابقتی انڈیکس: پاکستان کی رینکنگ 3 درجے کم ہوکر 110 پر آگئی

1 views

 ورلڈ اکنامک فورم  کے عالمی مسابقتی انڈیکس  جی سی آئی  میں  پاکستان کی رینکنگ 3 درجے کم ہوکر 110 پر آگئی۔

گلوبل مسابقتی رپورٹ برائے 2019 کے مطابق 3 درجے تنزلی کی وجہ 12 ستونوں میں سے 7 میں پاکستان کی خراب کارکردگی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع ابلاغ کی آزادی اور  بدعنوانی  کے اشاریوں میں پاکستان کی کارکردگی

گذشتہ  برس سے بھی خراب رہی البتہ  منظم جرائم کی بیخ کنی اور

عدلیہ کی آزادی کے ضمن  میں رینکنگ نمایاں طور پر بہتر ہوئی۔

اوسط عمر  6  ماہ کم ہوکر 58 برس پر آگئی۔

رپورٹ  میں شامل ایک حیران کُن امر یہ تھا کہ دہشت گردی کے واقعات کے انڈیکس میں

پاکستان سب سے نیچے  ہے حالانکہ  ملک میں  امن و امان کی  صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے

اور  پچھلے ایک سال میں  دہشت گردی کا کوئی بڑا واقعہ رونما نہیں ہوا۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان جنوبی ایشیائی اقوام میں سب سے نیچے  ہے۔

اس رپورٹ میں 141 ممالک میں گورننس، اختراعات، پیداواریت اور انسانی ترقی کا تقابلی جائزہ لیا گیا ہے۔

 

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *