مداحوں کا انتظار ختم :کوک اسٹوڈیو سیزن 12 حمد سے شاندار شروعات

مداحوں کا انتظار ختم :کوک اسٹوڈیو سیزن 12 حمد سے شاندار شروعات

3 views

 مداحوں کا انتظار ختم  شہنشاہ قوال استاد نصرت فتح علی خان کی خوبصورت حمد وہی خدا ہے سے 

کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کا  شاندارآغاز ۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کے آغاز کے لیے شہنشاہ قوال کی مشہور حمد گلوکار عاطف اسلم کی

خوبصورت آواز میں پیش کی گئی، جس کا اعلان گزشتہ روز سوشل میڈیا پر کیا گیا تھا۔

وہی خدا ہے‘ حمد کا دوارنیہ 6 منٹ 56 سیکنڈ پر مشتمل ہے

جس میں خدا کی وحدانیت اور اس کی شان بیان کی گئی ہے

جب کہ آخر میں درود و سلام بھی پیش کیا گیا ہے۔

مداحوں کی جانب سے کوک اسٹوڈیو سیزن 12 کے آغاز کو بے حد پزیرائی مل رہی ہے

جبکہ کہا جا رہا ہے کہ پروڈیوسر روحیل حیات نے انہیں مایوس نہیں کیا۔

عاطف اسلم نے ’وہی خدا ہے‘ انتہائی عقیدت سے پڑھی ہے

جسے چند ہی لمحوں میں یوٹیوب پر ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں۔

کوک اسٹوڈیو سیزن 8 میں عاطف اسلم کی خوبصورت آواز میں گائی گئی قوالی ’’تاجدار حرم

آج بھی لوگوں کے ذہنوں اور دلوں  میں تازہ ہے۔

 

عاطف اسلم کی حمد تاجدار حرم کوک اسٹوڈیو پاکستان کی تاریخ کا مقبول ترین کلام بھی ہے

جسے ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب پر اب تک 10 کروڑ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *