مہوش حیات کو تبدیلی راس ایک اور اعزاز

مہوش حیات کو تبدیلی راس ایک اور اعزاز

4 views

پاکستانی شوبز  کی معروف اداکارہ مہوش حیات کو تبدیلی راس آگئی وفاقی  وزارتِ انسانی حقو ق کی جانب سے لڑکیوں کے حقوق کی خیر سگالی سفیر منتخب کیا گیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق تمغہ امتیازحاصل کرنے والی  اداکارہ  مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر

اعلان کیا کہ انہیں انتہائی خوشی ہے کہ وزارت انسانی حقوق کی جانب سے انہیں

لڑکیوں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنے کیلئے خیر سگالی سفیر منتخب کیا گیا ہے۔

اپنے ویڈیو بیان میں ادکارہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرے لیے

یہ بہت فخر کی بات ہے کہ میں لڑکیوں کو ان کے حقوق دلوانے کیلئے اہم کردار ادا کرسکوں ۔

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ ایسا پاکستان دیکھنا چاہتی ہیں کہ جہاں بچیوں کو تعلیم حاصل کرنے کے یکساں مواقع حاصل ہوں۔

اداکارہ نے اپنے مداحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مقصد میں ان کاساتھ دیں

کیونکہ وہ سمجھتی ہیں کہ اگر لڑکیوں کو ان کا حق دیا جائے تو وہ دنیا بدل سکتی ہیں۔

یاد رہے  کہ مہوش حیات کو رواں سال یومِ پاکستان کے موقع پر پاکستانی فلم انڈسٹری میں نمایاں

کارکردگی پر ‘تمغہ امتیاز’ سے نوازا گیا تھا۔

جبکہ دوسری جانب اداکارہ اپنی ایک متنازعہ ڈانس وڈیو اور کشمیر کے سوال پر خاموش رہنے پر مداحوں کی تنقید کا نشانہ بنی تھیں

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *