برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستان کےمہمان

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پاکستان کےمہمان

6 views

برطانوی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن آج سے پاکستان کےمہمان ہیں جبکہ ان کے دورہ کو حتمی شکل دیدی گئ

تفصیلات کے مطابق برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم، شہزادی کیٹ مڈلٹن کے دورہ کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔

اس موقع پر برطانوی شاہی مہمانوں کا سرخ قالین پر خیرمقدم، اعزازی گارڈ آف آنر پیش کیا جائیگا۔

نور خان ایئر بیس پروفاقی وزرا ، دفتر خارجہ حکام اور برطانوی سفارتکار شاہی جوڑے کا استقبال کریں گے۔

ذرائع کے مطابق بچے شاہی جوڑے کے ہمراہ نہیں ہوں گے

جبکہ برطانوی شاہی جوڑا کے ساتھ بھاری بھرکم سیکیورٹی ٹیم بھی پاکستان پہنچے گی۔

شاہی جوڑے کیلئے 40 سے زائد ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور طبی عملہ بھی سیکیورٹی ٹیم کا حصہ ہونگے۔

شہزادہ ولیم اور اہلیہ، 15 اکتوبر کو صدر، وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے

اس کے علاوہ شاہی جوڑا ایف سیون سکول، کالج کا دورہ، نجی ادارے کے اجلاس میں

شرکت کیساتھ پاکستان مانومنٹ پر منعقدہ خصوصی تقریب کا حصہ بھی ہوں گے

ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا 16 اکتوبر کو لاہور میں ایس او ایس ویلیج

ایچیسن کالج کا دورہ کریگا، اور شوکت خانم لاہور جائینگے۔

ذرائع کے مطابق سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تاحال بادشاہی مسجد، مینار پاکستان کا دورہ

حتمی شکل نہیں دی جا سکی۔۔

ذرائع کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا 17 اکتوبر کو چترال جائے گا

 

جبکہ  اگر موسم بہتر، سیکیورٹی مسائل نہ ہوئے تو برطانوی مہمان درہ خیبر، قلعے کا دورہ بھی کریں گے

 

شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا 18 اکتوبر کو فیصل مسجد کے دورے کا بھی امکان ہے

 

واضح رہے کہ برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے

وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *