عالمی دباؤ یا کچھ اور؟ مقبوضہ کشمیر میں موبائل سروس جزوی بحال

عالمی دباؤ یا کچھ اور؟ مقبوضہ کشمیر میں موبائل سروس جزوی بحال

4 views

عالمی دباؤ یا کچھ اور مقبوضہ کشمیر میں موبائل سروس جزوی طور  پر بحال ۔ 

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے ریاستی دہشت گردی کا

سلسلہ جاری ہے جبکہ  وادی میں نافذ کرفیو کو آج 71 روز ہوگئے

خیال رہے کہ مودی سرکار نے حریت قیادت سمیت درجنوں سیاسی رہنماؤں کو قید کررکھا ہے

جب کہ وادی میں انٹرنیٹ سروس معطل، موبائل فون سروس بند، اسکول واسپتال سمیت

تمام دکانیں مکمل طور پر بند ہیں، یہاں تک کہ کشمیری تمام بنیادی ضروریات سے محروم ہوگئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی پر مودی سرکار کو شدید عالمی دباؤ

کا سامنا ہے جس کے تحت بھارتی حکومت نے گزشتہ روز مقبوضہ وادی میں

موبائل سروس جزوی طور پر بحال کرنے کا اعلان کیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں پوسٹ پیڈ موبائل سروس بحال ہونا شروع ہوگئی ہے

تاہم پری پیڈ موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس تاحال بند رہیں گی۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ وادی میں 40 لاکھ افراد پوسٹ پیڈ سروس استعمال کرتے ہیں۔

واضح رہے مودی سرکار کی جانب سے 5 اگست کو آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کردیا تھا

جس سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی تھی اور اس آرٹیکل کے تحت

دوسری ریاست کا شہری مقبوضہ کشمیر کا شہری نہیں بن سکتا اور نہ ہی وادی میں کوئی

جگہ خرید سکتا ہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *