چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ: پہلا مرحلہ مکمل

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبہ: پہلا مرحلہ مکمل

views

چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ 

ریڈیو پاکستان کے مطابق اسلام آباد میں چین کے وزیر ٹرانسپورٹ کی سربراہی میں وفد نے

وفاقی وزیرِ مواصلات مراد سعید سے ملاقات کی۔

اس ملاقات میں فیصلہ کیاگیا  کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مغربی روٹ پر 1270کلومیٹر

طویل شاہراہیں تعمیر کی جائیں گی

 یہ شاہراہیں گلگت سے چترال اور ڈیرہ اسماعیل خان سے ژوب تک تعمیر  کی جائیں گی۔

اس موقع پر چین کے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری سے

دونوں ممالک کے مستقبل کی نسلیں مستفید ہوں گی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا تھا کہ کہ راہداری منصوبے کی تکمیل

کی راہ میں حائل ہر قسم کی رکاوٹ دور کرنا حکومت کی ترجیح ہے

سی پیک سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے جبکہ بنیادی ڈھانچے اور معیشت کو فروغ ملے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *