مایا نے کام کر دکھایا:شہریار منور نے اپنی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کردی

مایا نے کام کر دکھایا:شہریار منور نے اپنی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کردی

24 views

 فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے اپنی منگنی ٹوٹنے کی تصدیق کردی ہے جبکہ فلم ’پرے ہٹ لو‘ کے بعد سے ان کے اور  اداکارہ مایا علی کے قریبی تعلقات کے چرچے زبان زد عام  ہیں

یاد رہے کہ لاکھوں دلوں پر راج کرنے والے شہریار منور نے رواں سال کی ابتدا میں ہالہ سومرو  نامی دوشیزہ سے اچانک منگنی کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔

منگنی کی تقریب بھی کراچی میں سادگی سے کی گئی  جس میں عزیز و اقارب اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا

تاہم شہریار منور نے حال ہی میں منگنی ٹوٹنے کی تصدیق اپنے انٹرویو میں کی جب ایک ویب سائٹ کو دیئے گئے انٹرویو میں میز بان کی جانب سے

شہریار منور سے سوال پوچھا گیا کہ  کوئی ایسا جرات مندانہ کام جو آپ نے کیا ہو۔

جس کا جواب دیتے ہوئے شہریار منور نے کہا کہ اپنی زندگی میں کیا گیا ایک ہی جرات مندانہ  کام یہ ہے

جب میں نے اپنی والدہ سے کہا کہ ایک بار آپ کے کہنے پر منگنی کرلی اور پھر آپ ہی نے یہ منگنی ختم کی

لیکن اس بار جس لڑکی سے میں شادی کرنا چاہوں گا اس کا انتخاب میں خود کروں گا۔

دوسری جانب شہریار منور کے انٹرویو کے بعد سوشل  میڈیا پر دونوں کے مداحوں کی جانب سے رد عمل سامنے آیا ہے

جبکہ  مداحوں نے شہریار منور صدیقی کی منگنی ٹوٹنے پر   اداکارہ مایا علی کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے

سوال اٹھایا ہے کیا ان کی منگنی مایا علی کی وجہ سے ٹوٹی ہے

ایک صارف نے پیشگوئی کرتے ہوئے لکھا کہ ’ بس اب کچھ ماہ بعد ہی مایا علی سے منگنی کی خبر آجائے گی

رفعت خرم نے لکھا کہ مایا نے کام کر دکھایا

بشریٰ جبین نامی صارف نے لکھا کہ’ ظاہر ہے مایا جو آگئی ہے

خیال رہے کہ اداکارہ مایا علی نے متعدد انٹرویوز میں یہ بات واضح کی ہے کہ وہ اور شہریار ایک اچھے دوست ہیں

اور ان کے درمیان کوئی قریبی تعلقات نہیں ہیں۔

تاہم سوشل میڈیا پر  شہریار منور صدیقی کی منگنی ٹوٹنے کے حوالے سے جاری  تنقید پر فی الحال دونوں اداکار اور اداکارہ خاموش ہیں۔

واضح  رہے کہ اداکار شہریار منور صدیقی حال ہی میں اداکارہ مایا علی ساتھ فلم ’پرے ہٹ لو‘ میں جلوہ گر ہوئے تھے

جس کے بعد مداحوں نے دونوں کی جوڑی کو بے حد پسند بھی کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *