پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈاکٹرز کی ہڑتال، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

پنجاب اور خیبرپختونخوا میں ڈاکٹرز کی ہڑتال، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

3 views

لاہور / پشاور: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال جاری ہے جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ایم ٹی ایکٹ کے خلاف ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث او پی ڈیز میں کام ٹھپ ہوگیا ہے

جب کہ مریضوں اور ان کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے

خیبرپختونخوا کے سرکاری اسپتالوں میں بھی ڈاکٹرز کی ہڑتال نےمشکلات پیدا کردی ہیں۔

پشاور میں گرینڈ ہیلتھ الائنس کی کال پر صوبے بھر کے اسپتالوں میں 36 ویں روز بھی ڈاکٹروں کی

ہڑتال جاری ہے جس کے باعث اسپتالوں میں اوپی ڈیز و الیکٹو سروسز بند ہیں

جب کہ پولیو مہم کا بائیکاٹ بھی جاری ہے، لکی مروت اور چارسدہ سے بھی مزید ڈاکٹروں نے

پولیو کے خاتمے کی کمیٹیوں کی چیئرمین شپ سے استعفے دے دیے ہیں۔

فیصل آباد میں بھی ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیچنگ اسپتالوں میں

ہڑتال 20 ویں روز بھی جاری ہے، آؤٹ ڈور وارڈز، آپریشن تھیٹرز، لیبارٹریز اور

ان ڈور وارڈ میں مکمل ہڑتال ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *