لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار

لاہور دنیا کا دوسرا آلودہ ترین شہر قرار

7 views

فضائی آلودگی جانچنے والے عالمی ادارے آئی کیو ایئر نے دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بھارتی دارالحکومت دہلی پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر ہے۔ 

ماحولیاتی آلودگی کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’اے کیو آئی‘ نے ہوا کے معیار کے لحاظ سے دنیا کے

آلودہ ترین شہروں کی فہرست مرتب کی ہے

جس میں پہلے نمبر پر بھارتی دارالحکومت دہلی، دوسرے نمبر پر لاہور جب کہ کراچی چھٹے نمبر پر ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس‘ میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کو ہوا کے معیار کا تناسب 339 ہونے پر دنیا کا

آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔ یہ تناسب صحت مند فضا کے لیے درکار تناسب سے بہت زیادہ آلودہ ہے۔

جس سے سانس کی بیماریاں عام ہونے کا خدشہ ہے۔

لاہور میں ائیر کوالٹی انڈیکس 170 سے 220 کے درمیان ہے

اس طرح آلودہ ترین شہروں میں لاہور دوسرے نمبر پر آگیا ہے

بوسنیا کا شہر سراجیو تیسرے اور سائبیریا کا بلغراد چوتھے نمبر پر ہے

دیگر شہروں میں شنگھائی، کلکتہ، ممبئی اور کابل شامل ہیں۔

ماہرین کے مطابق ان شہروں میں صرف ہوا کے معیار کا تناسب ہی بہت خراب نہیں

بلکہ ہوا میں موجود ’فائن پارٹیکلز‘ کی مقدار بھی بہت کم تھی۔

واضح رہے کہ ماہرین ہوا کے معیاری اور صحت مند ہونے کو ایک انڈیکس سے ظاہر کرتے ہیں

جسے ایئر کوالٹی انڈیکس کہا جاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *