محمد بن سلمان کے نجی جہاز میں کونسی ہالی وڈ اداکارہ گھوم رہی ہیں

محمد بن سلمان کے نجی جہاز میں کونسی ہالی وڈ اداکارہ گھوم رہی ہیں

78 views

 معروف امریکی اداکارہ، فیشن ڈیزائنر اور موسیقارہالی وڈ اداکارہ لنڈسے لوہان اپنے کیریئر سے زیادہ ذاتی زندگی کے باعث خبروں میں رہتی ہیں لنڈسے لوہان اور سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان کے تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بنتی رہتی ہیں تاہم اب  اداکارہ والد نے اپنی بیٹی اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے تعلقات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے۔

واضح رہے  ایسی خبریں زیر گردش تھیں کہ لنڈسے لوہان اور سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان ایک دوسرے کو

پسند کرتے ہیں، تاہم بعد ازاں ان کے بریک اپ کی خبریں بھی سامنے آئیں۔

گزشتہ ماہ اداکارہ لنڈسے لوہان اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان تعلقات کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں

اس کے علاوہ دی نیویارک پوسٹ ٹیبلوئڈ پیج 6 کے ایڈیٹر کے مطابق لنڈسے لوہان اور سعودی ولی عہد نہ

صرف ایک دوسرے کے قریب تھے

بلکہ دونوں کے درمیان پیغامات کا تبادلہ بھی ہوتا رہاہے، اور لنڈسے سعودی شہزادے کے نجی جہاز میں بھی گھومتی رہی ہیں

اس کے علاوہ انہیں محمد بن سلمان نے مہنگے تحائف بھی دئیے۔

تاہم لنڈسے لوہان کے والد مائیکل لوہان نےاپنی بیٹی کے سعودی ولی عہد کے ساتھ تعلقات کی خبروں کی تردید کی ہے۔

حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں مائیکل نے اپنی بیٹی اورسعودی ولی عہد کے تعلقات کے بارے

میں وضاحت کرتے ہوئے کہاہے کہ دونوں صرف دوست ہیں اور دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے۔

مائیکل لوہان کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کی مشرق وسطیٰ میں بہت سے بااثر لوگوں کے ساتھ دوستی ہے۔

لنڈسے اور محمد سلمان کی ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب ان کی بیٹی مشرق وسطیٰ میں مہاجرین کی مدد کرنے گئی تھی۔

مائیکل نے مزید کہا کسی نے بھی میری بیٹی کے اس اچھے کام کے بارے میں نہیں لکھا

جو اس نے شامی پناہ گزین کی مدد کرکے کیا تھا، سب صرف بری باتیں اور افواہیں ہی سننا چاہتے ہیں۔

لیکن میں کہنا چاہتاہوں کہ میری بیٹی اورسعودی پرنس کے درمیان تعلقات کی نوعیت ویسی نہیں جیسا لوگ سوچتے ہیں

بلکہ دونوں کے درمیان احترام کا رشتہ ہے اور کچھ نہیں۔

جب مائیکل لوہان سے جمال خشوگی قتل کے بعد کھڑے ہونے والے تنازع کے حوالے سے پوچھا گیا

تو انہوں نے کہا کہ خشوگی کے قتل کے حوالے سے  ابھی تک کچھ بھی ثابت نہیں ہوا ہے۔

لنڈسے کے مطابق محمد بن سلمان بہت اچھے انسان ہیں اور وہ جب ان کے ساتھ ہوتی ہے تو خود کو محفوظ سمجھتی ہے۔

یاد رہے کہ  لنڈسے لوہان دو سال قبل وہ شامی پناہ گزینوں کی مدد کے لیے ترکی جا پہنچیں تھیں

جہاں اسکارف پہنی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی تھی، جس پر امریکی میڈیا نے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

اس سے قبل لنڈسےلوہان کی تصاویرسامنے آئی تھیں ، جس میں وہ قرآن مجید تھامے نیویارک کی گلیوں میں گشت کررہی تھیں۔

دو سال قبل ایک شو میں امریکی اداکارہ لنڈسے لوہان نے بتایا تھا کہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر انہیں روک کر حجاب اتارنے کا

مطالبہ کیا گیا تھا اور ساتھ ساتھ نسل پرستانہ رویہ اختیار کیا تھا، جس پرانہیں حیرانی اور دکھ ہوا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *