چار دناں دا ساتھ او ربا:محب مرزا اورآمنہ شیخ بھی جدا

چار دناں دا ساتھ او ربا:محب مرزا اورآمنہ شیخ بھی جدا

55 views

 پاکستانی شوبز کے معروف جوڑے محب مرزا اور ان کی اہلیہ اداکارہ آمنہ شیخ کے درمیان  علیحدگی ہوگئی ہے۔

آج سے  14  قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی شوبز انڈسٹری کی محب مرزا اور آمنہ شیخ کی جوڑی نے  ایک دوسرے سے علیحدگی اخیتیار  کرلی ہے۔

جس کی تصدیق خود محب مرزا نے کی ہے۔

 محب مرزا اور آمنہ شیخ رشتہ ازدواج میں 2005 میں منسلک ہوئے تھے۔ فوٹو: فائل

اداکار احسن خان کے شو میں بطور مہمان شرکت کرنے والے محب مرزا کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر نہایت تیزی سے وائرل ہو رہی

ہے جس میں وہ یہ انکشاف کرتے نظر آرہے ہیں۔ ویڈیو میں شو کے میزبان احسن خان کی جانب سے محب مرزا سے

سوال پوچھا گیا کہ آپ کے کتنے بچے ہیں ساتھ ہی یہ بھی پوچھا گیا کہ کیا آپ اور آمنہ ساتھ رہتے ہیں؟

محبت مرزا نے سوال کے جواب میں لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ میری ایک بیٹی ہے اور آمنہ اور میں اب ایک ساتھ نہیں رہتے

جس پر احسن خان نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی افواہیں زیر گردش تھیں اور سننے میں بھی آیا تھا کہ

آپ دونوں الگ ہو گئے ہیں تاہم آپ نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے اور آج بھی آپ لوگ اچھے دوست ہیں۔

واضح رہے کہ محب مرزا اور آمنہ شیخ رشتہ ازدواج میں 2005 میں منسلک ہوئے تھے ان کی ایک بیٹی بھی ہے

جس کا نام میسا مرزا ہے

محب مرزا اور آمنہ شیخ نے ایک ساتھ کئی پراجیکٹس کیے، جن میں ڈرامہ ’ہم تم‘ اور ’میرا سائیں‘شامل ہیں

جبکہ دونوں کوان کی فلم ’لمحہ‘ کی وجہ سے بھی یاد کیاجاتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *