وڈیو اسکینڈل: کیا رابی پیر زادہ خودکشی کا سوچ رہی ہیں؟

وڈیو اسکینڈل: کیا رابی پیر زادہ خودکشی کا سوچ رہی ہیں؟

112 views

پاکستانی پاپ گلوکارہ، ماڈل و اداکارہ رابی پیرزادہ سوشل میڈیا پر  بہت ایکٹو رہتیں ہیں اور زیادہ تر اپنی ایسی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی ہیں جن کے باعث انہیں  وہ تنازعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل رہنے والی  گلو کارہ رابی پیرزادہ ایک بار پھر ٹوئٹر ٹاپ ٹرینڈ بن گئیں۔

اس بار سوشل میڈیا پر ان کی وائرل ہونے والی نازیبا اورغیر اخلاقی ویڈیوز نے تہلکہ مچادیا ہے۔

جبکہ دیکھتے ہی دیکھتےٹوئٹرپررابی پیرزادہ بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا ۔

تاہم  اداکارہ اپنی نازیبا اورغیر اخلاقی ویڈیوزنے  سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

کئی صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ بہت سے لوگ ان کی حمایت میں آگے بھی آئے۔

ویڈیوز لیک ہونے کے حوالے سے کئی باتیں سامنے آئیں۔

کسی نے کہا کہ یہ ویڈیوز رابی پیرزادہ کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کی ہیں

جب کہ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ رابی پیرزادہ کے فون سے  ان کی تصاویر اور ویڈیوز چرائی گئیں۔

ویڈیوز کے حوالے سے رابی پیرزادہ کا کوئی موقف سامنے نہیں آیا تھا اور لوگ جاننے کے لیے بے چین تھے کہ

آخر رابی پیرزادہ کا اس کے بارے میں کیا کہنا ہے تاہم اب گزشتہ روز انہوں  نے ایک مختصر سی ٹویٹ کی ہے

جس میں انہوں نے لکھا ہے

’’جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا۔‘‘

 

 رابی پیرزادہ نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ پوسٹ بھی شیئر کی ہے

جس میں لکھا ہوا ہے’’مجھے  اپنے ہونے پر افسوس ہے‘‘۔

View this post on Instagram

#saveasoul

A post shared by Rabi Pirzada (@rabi.fairy) on

 رابی پیر زادہ کی ان پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا پر خودکشی کی خبریں زیر گردش  رہیں۔
جس پر گلوکارہ کے والد ہمایوں پیرزادہ نے ان خبروں کی تردید کرکرتے ہوئے کہا ہے کہ رابی بالکل ٹھیک ہے۔

دوسری جانب رابی پیرزادہ نے اپنی لیک ہونے والی ویڈیوز کے خلاف فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے

سائبر کرائم ونگ لاہور میں تحقیقات کی درخواست دائر کی

جس پر ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے گلوکار ہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیے جانے کے

خلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *