گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز  کی دنیا سے علیحدگی کا اعلان کردیا

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز کی دنیا سے علیحدگی کا اعلان کردیا

47 views

گلوکارہ رابی پیرزادہ نے شوبز  کی دنیا سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔

رابی پیر زادہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے شوبزکو خیرباد کہنے کا اعلان کیا۔

گلوکارہ نے کہا کہ ’میں رابی پیرذادہ شوبز سے کنارہ کشی اختیار کرتی ہوں، اللہ تعالیٰ میرے گناہوں کو معاف کرے۔

رابی پیرزادہ نے مزید لکھا کہ اللہ میرے حق میں لوگوں کا دل نرم کرے اور ساتھ ہی انہوں نے قرآن پاک کی ایک آیت بھی لکھی۔

گلوکارہ نے اپنے ٹوئٹ میں قرآن پاک کی آیت  لکھی جس کا ترجمہ یہ ہے ’اللہ جسے چاہے عزت اور جسے چاہے ذلت دے۔

تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ کی سوشل میڈیا پر ان کی وائرل ہونے والی نازیبا اورغیر اخلاقی ویڈیوز نے تہلکہ مچادیا ہے۔

جبکہ دیکھتے ہی دیکھتےٹوئٹرپررابی پیرزادہ بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا تھا

ویڈیوز لیک ہونے کے حوالے سے کئی باتیں سامنے آئیں۔

کسی نے کہا کہ یہ ویڈیوز رابی پیرزادہ کے سابق بوائے فرینڈ نے لیک کی ہیں

جب کہ بہت سے لوگ کہہ رہے ہیں کہ رابی پیرزادہ کے فون سے  ان کی تصاویر اور ویڈیوز چرائی گئیں۔

تاہم رابی  پیرزادہ نے گزشتہ روز انہوں  نے ایک مختصر سی ٹویٹ کی جس میں انہوں نے لکھا ہے

’’جو بندہ دنیا میں کسی بندے کی پردہ پوشی کرے گا اللہ عزوجل قیامت کے دن اس کی پردہ پوشی فرمائے گا

 رابی پیرزادہ نے اپنے تمام سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یہ پوسٹ بھی شیئر کی ہے

جس میں لکھا ہوا ہے’’مجھے  اپنے ہونے پر افسوس ہے‘‘۔

خیال رہے کہ گلوکارہ نے اس حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ کو کارروائی کے لیے

درخواست بھی دی تھی

جس کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے  رابی پیرزادہ کی درخواست پر کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔

رابی پیرزادہ نے درخواست میں کہا تھا کہ  تحقیقات کی جائیں کہ سوشل میڈیا پر قابل اعتراض ویڈیوز کس نے اپ لوڈ کی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *