دو ٹکے کی عورت” ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر وائرل عائزہ اور ہمایوں کے لیے آسکر کا مطالبہ”

دو ٹکے کی عورت” ڈائیلاگ سوشل میڈیا پر وائرل عائزہ اور ہمایوں کے لیے آسکر کا مطالبہ”

46 views

 پاکستان کے تین نامور ناموں نے اس وقت ہر طرف دھوم مچادی ہے، ہمایوں سعید، عائزہ خان اورعدنان صدیقی کے ڈرامے’’میرے پاس تم ہو‘‘ نے مقبولیت کے سارے ریکارڈز اپنے نام کرلیے ہیں۔مداح ڈرامے میں اداکاروں  کی بہترین پرفارمنس کی دل کھول کر داد رہے ہیں۔

ویسے تو پاکستانی شوبز کے سپراسٹار  ہمایوں سعید، عائزہ خان اورعدنان صدیقی کا نام ہی کسی ڈرامہ سیریل کی کامیابی کی ضمانت ہے۔

جبکہ اس وقت ان تینوں کا نجی ٹی وی چینل پر نشر ہونے والا ڈراما ’’میرے پاس تم ہو‘‘اپنی پہلی ہی قسط سے ہر خاص و عام  میں مقبول ہے۔

تاہم’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی  نشر ہونے والی بارہویں قسط نے تو  گویا کو ئی طوفان اٹھادیا ہے

اور اس وقت پورے سوشل میڈیا پر اس قسط کی دھوم مچی ہوئی ہے

میرے پاس تم ہو کی بارہویں قسط پیش میں دکھایا گیا ہے کہ  خود غرض عائزہ اپنے غریب لیکن

بے تحاشہ محبت کرنے والے شوہر کو چھوڑ کر امیر بزنس مین عدنان صدیقی کے ساتھ چلی جاتی ہیں

جبکہ زندگی کی اذیت ناک آزمائش  پر ایک باوفا شوہر کے کیا جذبات ہوتے ہیں

اسے ہمایوں سعید نے بخوبی پیش کیا ہے۔

ڈرامے کی نشرہونے والی اس قسط کے ایک ڈائیلاگ نے پورے سوشل میڈیا کو اپنا دیوانہ بنادیا ہے۔

جہاں  ہمایوں سعید عدنان صدیقی کو کہہ رہے ہیں’’دیکھنے سننے میں بڑے ذہین بزنس میں لگتے ہیں شہوار صاحب

لیکن یہاں بھاؤ (سودے بازی ) کرتے ہوئے آپ نے مجھے حیران کردیا، اس دو ٹکے کی لڑکی کے لیے آپ مجھے 50 ملین دے رہے تھے۔

اس انتہائی جزباتی سین میں عائزہ خان اورہمایوں سعید کی پرفارمنس کی بے حد تعریف کی جارہی ہے

جبکہ لوگ سوشل میڈیا پراتنے عمدہ ڈائیلاگز لکھنے پر داد دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اسے آسکر ملنا چاہیئے۔

واضح رہے کہ ڈراما سیریل’’میرے پاس تم ہو‘‘ کی کہانی ایک شادی شدہ جوڑے کے گرد گھومتی ہے

جن کی ہنستی بستی خوشحال چھوٹی سی جنت پیسے کی لالچ کے باعث جہنم بن جاتی ہے۔

میرے پاس تم ہو  کی کہانی پاکستان کے معروف مصنف و ہدایت کار خلیل الرحمان قمر نے تحریر کی ہے۔

ڈرامے میں نامور اداکار ہمایوں سعید نے متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے شخص دانش کا کردار نبھایا ہے

جو اپنی بیوی مہوش (عائزہ خان) سے بے حد محبت کرتا ہے

 

جبکہ عائزہ خان کو ڈرامے میں ایک دھوکا دینے والی، بے وفا عورت کے روپ میں دکھایاگیا ہے

 

جو پیسوں کے لیے اپنے گھر کو اپنے ہاتھوں سے برباد کردیتی ہے۔

 

جب کہ ڈرامے میں عدنان صدیقی نے ایک بزنس مین شہوار کا کردار نبھایا ہے۔

 

ڈرامے کی کہانی ویسے تو سادہ سی ہے لیکن ڈرامے میں ہمایوں سعید ، عدنان صدیقی اورعائزہ خان کی پرفارمنس اوربہترین

ڈائیلاگ ڈیلیوری نے اس ڈرامے کو پاکستان کا مقبول ترین ڈراما بنادیا ہے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *