کراچی میں کتے کے کاٹنے سے رواں برس تعداد 20 ہوگئی

کراچی میں کتے کے کاٹنے سے رواں برس تعداد 20 ہوگئی

1 views

کراچی میں کتے کے کاٹنے سے ایک اور شخص زندگی کی بازی ہار گیا جس کے بعد رواں سال صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

تفصیلات  کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤں کے رہائشی محمد سلیم کو ڈیڑھ ماہ قبل

کتے نے کاٹا تھا لیکن انہیں بروقت طبی امداد فراہم نہیں کی گئی

اور ایک ماہ بعد جناح اسپتال میں داخل کرایا گیا۔

جناح اسپتال کی سینئر ایگزیکٹو ڈائریکٹر سیمی جمالی کے مطابق 6 بچوں کے والد 45 سالہ

محمد سلیم گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے،

ان کے دونوں ہاتھوں پر کتے کے کاٹنے کے زخم تھے۔

ڈاکٹر سیمی جمالی نے بتایا کہ محمد سلیم اسپتال منتقلی کے وقت سے ہی نیم بیہوشی میں تھے

جو منگل کی صبح انتقال کر گئے۔

سیمی جمالی کے مطابق رواں برس جناح اسپتال کراچی میں کتے کے کاٹنے سے 9 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں کتے کے کاٹنے سے 55 سالہ حور بی بی انتقال کر گئیں تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *