سوارا آنٹی” کا ہیش ٹیگ سوشل میڈیا پر وائرل کیوں ہے؟”

سوارا آنٹی” کا ہیش ٹیگ سوشل میڈیا پر وائرل کیوں ہے؟”

22 views

بالی وڈ کی متنازعہ اداکارہ سوارا بھاسکر اپنے کام سے زیادہ  اپنے کسی نہ کسی بیان کے باعث سوشل میڈیا پر تنازع کا شکار رہتیں ہیں۔

سوارا بھاسکر نے ایک  ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے  اپنے کیریئر کے آغاز کا ایک واقعہ سب کے ساتھ شیئر کیا۔

اس دوران اداکارہ کا کہنا تھا کہ کیریئر کے آغاز میں وہ ایک سیٹ پر شوٹنگ کے لیے پہنچی

جہاں چار سالہ ایک بچے نے انہیں ‘آنٹی’ کہہ کر مخاطب کیا

جس کے بعد سوارا نے اس چائلڈ آرٹسٹ کے لیے ‘کمینہ’ اور۔۔۔۔ جیسی گالیاں استعمال کرتے ہوئے کہا کہ

ابھی تو کیریئر کا آغاز ہوا ہے اور یہ مجھے آنٹی بلا رہا ہے’۔

سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد بچوں کے حقوق پر کام کرنے والی ایک بھارتی این جی او نے

سوارا بھاسکر کے خلاف پولیس میں شکایت بھی درج کروا دی۔

یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب سوارا بھاسکر کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔

گزشتہ سال جب اداکارہ کی فلم ‘ویرے دی ویڈنگ’ ریلیز ہوئی تو اسے پاکستانی سینما گھروں میں

نازیبا ڈائیلاگز اور مناظر کے باعث پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

جس کے بعد اداکارہ نے بھارتی تجزیہ کار راجیو مسند کو دیے ایک انٹرویو میں

 پاکستان کو ایک ناکام ریاست کہا تھا۔

اس بیان کے بعد بھی سوارا کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا

جبکہ لوگوں نے ان کے 2015 میں دیے اس انٹرویو کی یاد بھی دلائی

جب اداکارہ نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اسے اپنا پسندیدہ ملک قرار دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *