استاد نصرت فتح علی خان کا ’’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘‘ بھونڈا ری میک بھارتی میڈیا بالی ووڈ پر آگ بگولہ

استاد نصرت فتح علی خان کا ’’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘‘ بھونڈا ری میک بھارتی میڈیا بالی ووڈ پر آگ بگولہ

44 views

مشرقی موسیقی کے بے تاج شہنشاہ استاد نصرت فتح علی خان کا مشہور گانا ’’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘‘  کا  بالی وڈ بھونڈا ری میک کرنے پر  بھارتی میڈیا  کی بالی ووڈ پر شدید تنقید

ویسے تو بالی ووڈ میں پاکستانی مشہور گانوں  کا چربہ کرنے کی روایت بہت پرانی ہے۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ فلمسازشائقین کی توجہ اپنی فلموں کی جانب مبذول کرانے کے لیے بغیراجازت

پاکستانی گانے چراتے ہیں۔

جبکہ انہیں نہایت ہی بھونڈے انداز میں ری میک کرکے اپنی فلموں میں شامل کرتے ہیں اور یہ سلسلہ برسوں سے جاری ہے۔

اب حال ہی میں بالی ووڈ فلم ’’مرجاواں‘‘ میں ایک بار پھر سُروں کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان کی مقبول ترین قوالی ’’کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘‘ کا ری میک شامل کیا گیا ہے۔

یہ جاننا دلچسپی سے خالی نہیں ہوگا  کہ اس قوالی کا  بالی ووڈ میں یہ تیسرا ری میک بنایا گیا ہے

جبکہ تیسری بار بھی اتنے بُرے اندازمیں بنایا گیا ہے کہ پاکستانی تو کیا خود بھارتی میڈیا  بالی ووڈ فلمسازوں پر بھڑک اٹھا

اتنی خوبصورت قوالی کو برباد کرنے پربالی ووڈ فلمسازوں کو کھری کھری سنادیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس بار یہ گانا بالی ووڈ سنگر جوبین نوتیال اوردھوانی بھانوشالی نے گایا ہے

جب کہ گانے کی اضافی شاعری کمارنے لکھی ہے اوراسے میٹ بروس نے کمپوزکیا ہے۔

یاد رہے کہ کنا سوہنا تینوں رب نے بنایا‘‘ کوپہلی بار 1996 میں فلم ’’راجا ہندوستانی‘‘ میں

ری میک کرکے شامل کیا گیا تھا اور اس کی شاعری میں

تبدیلی کرکے بول ’’کتنا پیارا تجھے رب نے بنایا‘‘ کیے گئے تھے۔

یہ گانا عامرخان اورکرشمہ کپور پر فلمایا گیاتھا۔

دوسری باراس قوالی کا ری میک 2016 میں ریلیز ہوئی فلم ’’او کے جانو‘‘ میں کیا گیا تھا

جس میں آدیتیہ رائے کپور اورشردھا کپور نے مرکزی کردارادا کیا تھا۔

تاہم یہ بھی  بہت ہی بھونڈا ری میک ثابت ہواتھا۔

اب تیسری بار اسے فلم ’’مرجاواں ‘‘ کے لیے ری میک کیاگیا ہے

جس میں اداکار سدھارتھ ملہوترا اورتارا سوتاریا نے مرکزی کردار اداکیا ہے فلم 15 نومبر کو

ریلیز کی جائے گی۔

تاہم ہر بار کی طرح اس گانے کی  بربادی  پر پاکستانی شائقین اورنصرت فتح علی خان کے

مداحوں نے  بالی ووڈ فلمسازوں پر شدید تنقید کی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *