سال 2019میں شاہین صرف ایک ٹی ٹونٹی میچ جیت سکے

سال 2019میں شاہین صرف ایک ٹی ٹونٹی میچ جیت سکے

1 views

پاکستان ٹی ٹونٹی میں آسٹریلیا کے خلاف سیریز ہار گیا، ٹی ٹونٹی کے دوران 2019ء قومی ٹیم کے لیے ڈراؤناخواب ثابت ہوا۔

ورلڈ رینکنگ کی عالمی نمبر ون پوزیشن پر موجود قومی ٹیم 2019 میں کسی ایسوسی ایٹ ٹیم کی مانند دکھائی دی۔

پرتھ میں 10 وکٹ کی شکست کے ساتھ پاکستان کرکٹ ٹیم نے مسلسل فتوحات سے

محرومی کے 7 میچز مکمل کر لیے

جو پاکستان ٹیم کا ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لیے سب سے طویل انتظار بن گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کا آخری میچ جیتا تھا

جس کے بعد اسے انگلینڈ سے واحد ٹی ٹوئنٹی میں شکست ہوئی

پھر سری لنکا سے ہوم گراونڈ پر 3 میچز میں وائٹ واش ہوئے اور اس کے بعد آسٹریلیا سے

پہلا میچ بارش کی نذر ہو گیا جب کہ دو میچز میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ2010 کے بعد پاکستان ٹیم کا فتوحات سے محرومی کا سب سے لمبا انتظار ہے

یاد رہے کہ 2010  میں پاکستان ٹیم مسلسل 6 میچز فتوحات سے محروم رہی تھی۔

پاکستان نے سال کا آغاز نمبر ون ٹیم کی حیثیت سے کیا اور اختتام بھی نمبر ون کے طور پر ہی کیا

لیکن تلخ حقیقت ہے کہ نمبر ایک ٹیم، پورے سال میں صرف ایک میچ ہی جیت پائی۔

2019 میں پاکستان نے دس ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے، 8 میں اسے شکست ہوئی،

ایک میچ بے نتیجہ رہا جب کہ صرف ایک میچ میں ہی اسے کامیابی حاصل ہوئی۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سال میں پاکستان نے تین مختلف کپتانوں شعیب ملک، سرفراز احمد اور

بابر اعظم کی قیادت میں ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے لیکن کوئی بھی ٹیم کو سیریز کی کامیابی نہ دلواسکا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *