کلبھوشن کیس: آرمی ایکٹ میں ترمیم کی باتیں بے بنیاد ہیں: میجرجنرل آصف غفور

کلبھوشن کیس: آرمی ایکٹ میں ترمیم کی باتیں بے بنیاد ہیں: میجرجنرل آصف غفور

views

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اپیل کا حق دینے کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی باتیں بے بنیاد ہیں۔

یاد رہے کہ کل صبح سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ حکومت پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن

یادیو کو اپیل کا حق دینے کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا گیا ہے

ترمیم کے بعد کلبھوشن یادیو کو سزا کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل کا حق حاصل ہو گا

پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر

ایک ٹویٹ کرتے ہوئے معاملے کی وضاحت کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ

آرمی ایکٹ میں ترمیم کی قیاس آرائیاں غلط ہیں۔ کمانڈر کلبھوشن یادیو کے حوالے سے

چند آپشنز زیر غور ہیں۔

آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق بھارتی جاسوس

کمانڈر کلبھوشن یادییو کے حتمی فیصلے سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

اس سے قبل خبریں چل رہی تھیں کہ حکومت پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو

اپیل کا حق دینے کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کر لیا ہے

ترمیم کے بعد بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزا کیخلاف ہائیکورٹ میں اپیل کا حق حاصل ہو گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ترمیم کے بعد کلبھوشن یادیو کو اپنی سزا کیخلاف ہائیکورٹ میں

اپیل کا حق حاصل ہو گا۔ ترمیم کا مقصد فوجی عدالتوں کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا قانونی

طریقہ طے کرنا ہے۔ آرمی ایکٹ میں ترمیم صرف عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں پر لاگو ہو گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کی فوجی عدالت نے گرفتار بھارتی جاسوس کو سزائے موت سنائی تھی

جس پر بھارت نے عالمی عدالت انصاف میں اپیل کی۔

عالمی عدالت انصاف نے 17 جولائی 2019ء کو کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے بھارتی جاسوس کی

حوالگی کی درخواست مسترد جبکہ حکومت پاکستان کو قونصلر رسائی دینے کی ہدایت کی تھی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *