عوام کا معیار زندگی بہتر بنائے بغیرکوئی ملک ترقی یافتہ نہیں بن سکتا

عوام کا معیار زندگی بہتر بنائے بغیرکوئی ملک ترقی یافتہ نہیں بن سکتا

2 views

مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے وزرانہیں بلکہ پالیسیاں اہم ہیں۔

اسلام آباد میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مشیرخزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ عوام کا معیار

زندگی بہتر بنائے بغیر نہ تو کوئی ملک ترقی یافتہ بن سکتا اور نہ ہی کوئی ملک تنہا ترقی کرسکتا ہے

ترقی کے لیے پارٹنرز کی ضرورت ہے جب کہ  ملکی ترقی کے لیے وزرا نہیں

بلکہ حکومتی پالیسیاں اہم ہیں۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ سنگاپور کی فی کس آمدنی خطے کی نسبت بہت زیادہ ہے

اس خطے میں ترقی کے متعدد مواقع موجود ہیں، مختلف شعبوں میں خطے کے ممالک کے

درمیان تعاون کو بھی بڑھانے کی ضرورت ہے

مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ جب تک نجی شعبہ ترقی نہیں کرے گا

ترقی کی رفتار تیز نہیں ہوگی، نجی شعبے کے لیےعالمی بنک، اے ڈی بی اور دیگر اداروں کے پاس

اربوں ڈالر کا سرمایہ ہے، ہمارے پاس پالیسیاں ایسی نہیں کہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کو

ترغیب دے سکیں، امیر لوگ کہاں پیسہ لگائیں اس کا فیصلہ وہ نہیں بلکہ بنک کرتے ہیں

پیسے کا کوئی ملک نہیں ہوتا، بلکہ جہاں سازگار ماحول ہو وہاں چلا جاتا ہے

لہذا ہماری منزل سرمایہ کاری کے لیے آزادانہ اور سازگار پالیسی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *