قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا ہر تین ماہ بعد نیا جواز پیش کیا جاتا ہے فواد عالم

قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا ہر تین ماہ بعد نیا جواز پیش کیا جاتا ہے فواد عالم

9 views

 فواد عالم نے قومی سلیکشن کمیٹی پر دبے الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا ہر تین ماہ بعد نیا جواز پیش کیا جاتا ہے۔

قائداعظم ٹرافی میں ناردرن پنجاب کے خلاف سنچری جڑنے والے سندھ کے بیٹسمین فواد عالم نے قومی سلیکشن کمیٹی پر دبے

الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی سلیکشن میں پسند و ناپسند کا سلسلہ چلتارہتاہے

ہرکھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ پرفارم کرتا رہے، پاکستان ٹیم میں کم بیک کی خواہش ہے

چاہتا ہوں کہ جب بھی کم بیک کروں اچھے وقت پر کروں۔

نیشنل اسٹیڈیم پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد عالم نے کہا کہ قومی ٹیم میں شامل نہ کرنے کا ہر تین ماہ بعد نیا جواز پیش کیا جاتا ہے

، اسی کھیل سے میرا چولہا جلتا ہے، میں ہمیشہ ہی اچھی پرفارمنس پیش کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *