عمران خان کی پہچان یو ٹرن ، منافقت اور کٹھ پتلی ہے، بلاول بھٹو زرداری

عمران خان کی پہچان یو ٹرن ، منافقت اور کٹھ پتلی ہے، بلاول بھٹو زرداری

11 views

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو وہ یو ٹرن ، منافقت اور کٹھ پتلی ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ میں نا لبرل ہوں، نہ کرپٹ ہوں اور نہ ہی منافق ہوں

میں ترقی پسند اور نظریاتی ہوں اور ایک سال سے سیاست میں ہوں

چیئرمین پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم کو براہ راست کہا کہ تم 70 سال کے بوڑھے ہو، 20 سال سے سلیکٹڈ سیاست کرتے آرہے ہوں

اگر عمران خان کی کوئی پہچان ہے تو وہ یو ٹرن ، منافقت اور کٹھ پتلی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہزارہ موٹر وے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ بلاول خود کو لبرل کہتا ہے

وہ لبرل نہیں بلکہ لبرلی کرپٹ ہے۔ بلاول بھٹو کی تھیوری سے تو آئن اسٹائن بھی گھبرا گیا ہے کہ جب بارش ہوتی ہے تو پانی آتا ہے

آئن اسٹائن کی روح اس سے بھی زیادہ اس وقت تڑپ اٹھی ہو گی جب بلاول نے کہا کہ جب زیادہ بارش ہوتی ہے زیادہ پانی آتا ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *