اسد عمر دوبارہ وفاقی کابینہ میں شامل، خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل

اسد عمر دوبارہ وفاقی کابینہ میں شامل، خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل

views

سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو وزیر منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشی ایٹو کا وزیر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں توسیع اور رد و بدل کا فیصلہ کیا گیا ہے

اس سلسلے میں اسد عمر کو منصوبہ بندی اور اسپیشل انیشی ایٹو کا وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ خسرو بختیار کو پیٹرولیم کا وفاقی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن جلد جاری کردیا جائے گا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ انہوں نے

وفاقی کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا ہے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *