نواز شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے لاہور ائیرپورٹ سے لندن روانگی

نواز شریف کی بیرون ملک علاج کیلئے لاہور ائیرپورٹ سے لندن روانگی

8 views

 سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کے لیے لندن روانہ ہوگئے ہیں جب کہ شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعظم کو گاڑی کے ذریعے جاتی امرا سے لاہور ایئر پورٹ کے حج ٹرمینل پہنچایا گیا

ایئر پورٹ پر کارکنان کی بڑی تعداد حج ٹرمینل کے باہر موجود تھی جنہوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی

نواز شریف کی گاڑی کے ساتھ کچھ کارکنان نے بھی حج ٹرمینل میں داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں باہر نکال دیا گیا۔

جاتی امرا سے ایئرپورٹ روانگی کے وقت شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سابق وزیراعظم کے ہمراہ تھے

جبکہ (ن) لیگی رہنما احسن اقبال، خواجہ آصف اور مریم اورنگزیب سمیت دیگر رہنماؤں نے ایئر پورٹ پر نواز شریف سے ملاقات کی

اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

والدہ اور مریم نواز  رخصت کرنے ائیرپورٹ نہیں گئیں

 

نوازشریف کی والدہ اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز سابق وزیراعظم کو رخصت کرنے ائیرپورٹ نہیں گئیں

انہوں نے اپنی دادی کے ہمراہ نوازشریف کو گھر سے رخصت کیا۔

جب کہ حج ٹرمینل میں ایئر ایمبولینس کے ڈاکٹر اور دیگر اسٹاف نے سابق وزیراعظم کا طبی معائنہ بھی کیا

جس کے بعد نواز شریف کو ایمبولفٹ کے ذریعے طیارے میں منتقل کیا گیا اور کچھ دیر بعد ایئر ایمبولینس سابق وزیراعظم نواز شریف کو

لیکر لندن کے لیے روانہ ہوگئی۔

سابق وزیراعظم کے ہمراہ 5 دیگر افراد بھی لندن روانہ ہوئے ہیں جن میں بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان سمیت

دیگر 2 ملازمین شامل ہیں۔

ایئر ایمبولینس براہ راست لندن تک پرواز کرسکتی ہے تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایئر ایمبولینس پہلے دوحہ لیکر جائے گی

جہاں کچھ وقت قیام کے بعد لندن روانہ ہوجائی گی۔ ایئر ایمبولینس قطر کی ہے جس کو شریف فیملی نے کرائے پرحاصل کیا ہے

ایئر ایمبولینس میں اسٹریچر کے علاوہ ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس اسٹاف بھی موجود ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *