پاکستانی معیشت درست سمت پر چل نکلی، ثمرات بھی آنا شروع ہوگئے: وزیراعظم

پاکستانی معیشت درست سمت پر چل نکلی، ثمرات بھی آنا شروع ہوگئے: وزیراعظم

views

 وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت درست سمت پر چل نکلی، اصلاحات کے ثمرات بھی آنا شروع ہوگئے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا پاکستان کی معیشت اقتصادی اصلاحات سے بہتری کی جانب گامزن ہے

پاکستان کاکرنٹ اکاؤنٹ 2019 میں گزشتہ 4 سال کی نسبت بہترین ہے، اکتوبر میں کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس پلس 99 ملین ڈالر رہا

، ستمبر 2019 میں کرنٹ اکاؤنٹ منفی 284 ملین اور اکتوبر 2018 میں 1280 ملین ڈالر تھا

رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں مالی خسارہ 73.5 فیصد تک کم ہوا۔

وزیراعظم نے پاکستان کے برآمدکنندگان کو مبارکباد بھی پیش کی اور کہا اکتوبر 2019 کے دوران برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ہوا۔

انہوں نے بتایا گذشتہ ماہ کی نسبت اکتوبر 2019 گڈز ایکسپورٹ اور سروسز میں 20 فیصد اضافہ ہوا

گزشتہ برس کی نسبت اکتوبر 2019 میں 9.6 فیصد گڈز ایکسپورٹ میں اضافہ دیکھا گیا۔

عمران خان نے ایکسپورٹرز کو بھی مبارکباد پیش کی اور ان کی مزید حوصلہ افزائی کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *