پی ایس ایل میچز دکھانے سے انکار: بھارتی براڈکاسٹر کے خلاف پی سی بی عالمی ثالثی عدالت میں

پی ایس ایل میچز دکھانے سے انکار: بھارتی براڈکاسٹر کے خلاف پی سی بی عالمی ثالثی عدالت میں

views

پی ایس ایل میچز دکھانے سے انکار کرنے والے بھارتی براڈکاسٹر کے خلاف پی سی بی نے لندن کی  عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیاہے۔

پی سی بی نے دوران ایونٹ معاہدے کی پاسداری نہ کرنے پر نقصان کا ازالہ کرنے اور داد رسی کی درخواست کی ہے۔

واضح  رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی براڈ کاسٹر آئی ایم جی آر کے درمیان  پی ایس ایل 2019 کے  تمام میچز

  براہ راست دکھانے کا معاہدہ تھا

تاہم  صرف سات میچز کے بعد براڈکاسٹرزنے معاہدے کی پاسداری کرنے سے انکار کرتے ہوئے کام روک دیاتھا۔

براڈکاسٹر  حکام کے اس اچانک  فیصلے اور ایونٹ  کو خراب کرنے کی  کوشش پرپاکستان کرکٹ بورڈ کو پی ایس ایل میچز جاری رکھنے میں

نہ صرف مشکلات کا سامنا کرنا پڑا بلکہ سخت سبکی  کے ساتھ  شدید  ذہنی کوفت بھی   برداشت کرنا پڑی۔

پی سی بی حکام نے فوری طورپر متبادل بندوبست کرکے ان میچز کو ٹی وی پر دکھانا ممکن بنایا۔

ذرائع کے مطابق  لندن کی اس عالمی  ثالثی عدالت میں کیے جانے والےمقدمے میں  بطور ہرجانہ ایک بھاری رقم وصول  کرنے کا  مطالبہ کیاگیاہے

تاہم  اس کی تفصیلات ابھی  خفیہ رکھی جارہی ہیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *