اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا مطالبہ

اپوزیشن کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج، فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا مطالبہ

5 views

اپوزیشن نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے باہر احتجاج کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف فارن فنڈنگ کیس کی روزانہ سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا غیر رسمی اجلاس ہوا جس میں اکرم خان درانی ،احسن اقبال

، طاہر بزنجو، نیئر بخاری، میاں افتخار، عثمان کاکڑ اور فرحت اللہ بابر شریک ہوئے۔

کمیٹی نے پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کرانے کیلئے دباؤ بڑھانے اور الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا فیصلہ کیا

جبکہ فارن فنڈنگ کیس پر اعلی عدلیہ سے رجوع کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس کے بعد رہبر کمیٹی کے ارکان پارلیمنٹ ہائوس سے پیدل ہی احتجاج کے لیے الیکشن کمیشن پہنچے۔

ارکان اسمبلی نے احتجاج کرتے ہوئے پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی روانہ کی بنیاد پر سماعت کا مطالبہ کیا۔

رہبر کمیٹی نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے ملاقات کی اور اپنی یادداشت پیش کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے کہا کہ کیس میں تاخیر ملک کے لیے نقصان دہ ہے

الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات کی جائے

اور کیس کا جلد فیصلہ کرے، جس روز فیصلہ آئے گا تو پوری تحریک انصاف ختم ہو جائے گی۔

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی نے درجنوں بےنامی اکاؤنٹس رکھے اور ان کی تفصیلات پیش نہیں کیں

،پاکستان دشمن فنڈنگ بھی پی ٹی آئی کو ملتی رہی ہے، امریکا،یورپ،بھارت،مشرق وسطیٰ سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ذاتی اکاؤنٹس میں

پیسے آتے تھے، بیرون ملک سے پیسہ عمران خان کے اکاؤنٹ میں آتا تھا، اگلے مہینے چیف الیکشن کمشنرریٹائرہوجائیں گے

پی ٹی آئی کوشش کررہی ہےکہ الیکشن کمیشن کی تشکیل ختم ہوجائے تاکہ مقدمے کی کارروائی غیرموثرہوجائے۔

پی پی پی رہنما نیر بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف تحقیقات جلد از جلد کی جائے

قوم مطالبہ کررہی ہے پی ٹی آئی تلاشی دے، کیونکہ انصاف میں تاخیر انصاف کاقتل ہے۔

پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ کیس سے متعلق الیکشن کمیشن کے 10 اکتوبر کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کی۔

پی ٹی آئی کے ایسوسی ایٹ وکیل نے عدالت میں کہا کہ سینئر وکیل سپریم کورٹ میں مصروف ہیں لہذا کیس تھوڑی دیر کے لیے ملتوی کیا جائے۔

محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ اتنا انتظار تو نہیں کیا جا سکتا، جس پر شاہ خاور ایڈوکیٹ کے ایسوسی ایٹ نے کہا کہ

آئندہ کی کوئی مختصر تاریخ دے دیں۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت دسمبر کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *