حمزہ علی عباسی اپنا نام اور شہرت دین کی خدمت کی لیے استعمال کرینگے

حمزہ علی عباسی اپنا نام اور شہرت دین کی خدمت کی لیے استعمال کرینگے

12 views

اداکار حمزہ علی عباسی  کا کہنا ہے کہ وہ اپنی شہرت، مقبولیت اور نام کو استعمال کرکے دین کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔

 حمزہ علی عباسی نے وائس امریکا کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکاری چھوڑنے اور دین کی راہ اپنانے سے متعلق کھل کر گفتگو کی

جبکہ اپنے مستقبل کے منصوبوں سےبھی آگاہ کیا۔

میزبان نے حمزہ علی عباسی سے پوچھا کہ سوشل میڈیا پر جہاں ان کے اس فیصلے کو سراہا جارہا ہے

وہیں کچھ لوگ تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ آپ نے یہ سب  سستی شہرت کے لیے کیا ہے۔

میزبان کے اس سوال پر حمزہ علی عباسی نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ اگر مجھے پبلسٹی چاہیے ہوتی تو میرے خیال میں سب سے

اچھا میڈیم تو ایکٹنگ ہی تھا اوراگر میں نے یہ سب صرف پبلسٹی کے لیے کیا تو میں بہت بڑا بیوقوف ہوں۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ اداکاری کے دوران انہیں اللہ تعالیٰ نے بہت شہرت سے نوازا اور ان کے تمام

پراجیکٹ سپرہٹ ثابت ہوئے لہٰذا شہرت تو ان کے پاس پہلے سے موجود تھی۔

حمزہ علی عباسی نے کہا جو لوگ میرے بارے میں ایسا سوچتے ہیں میں انہیں الزام نہیں دوں گا

بلکہ میں امید کرتا ہوں کہ وقت کے ساتھ انہیں احساس ہو کہ میں نے یہ راستہ پبلسٹی کے لیے اختیار نہیں کیا۔

دین کی راہ اپنانے کا مقصد یہ تھا کہ مجھے احساس ہوگیا ہے کہ موت کے بعد ہر انسان کی جواب دہی ہونی ہے

جس کے بعد ہمیشہ کے لیے قائم رہنے والی دنیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں پچھلے ڈھائی سال سے صحیح طرح سو نہیں پایا

یہ سوچ کرکہ میری آخرت میں جواب دہی ہونی ہے۔

میزبان کی جانب سے پوچھے جانے والے سوال کہ آپ نے دین کی خدمت کے لئے تبلیغ کا راستہ ہی کیوں اپنایا

جس پر حمزہ نے کہا انسانیت کی خدمت کرنا ہر انسان پر فرض ہے اور اسلام کا اولین کا تقاضہ یہ ہے کہ مخلوق کی خدمت کی جائے

میں نے ہمیشہ انسانیت کی خدمت کی ہے اور آگے بھی کروں گا۔ اور جہاں جہاں میں اپنے نام، اپنی شہرت کو استعمال کرسکتا ہوں

دین کی خدمت کے لیے استعمال کروں گا۔

میں نے یہ راستہ اس لیے چنا کہ ہمارے ملک میں لوگ عقل کے بجائے جذبات سے سوچتے ہیں لہذا میں وہ عزت جو اللہ نے مجھے دی ہے

اسے استعمال کرکے لوگوں میں شعور پھیلاؤں گا۔ انسانیت کی خدمت اورلوگوں کے مذہب کے حوالے سے پوچھے جانے والے

سوالوں کے جواب دینے کے لیے میں نے یہ راستہ اختیار کیا اور شاید اسی کی وجہ سے مجھے آخرت میں تھوڑا اطمینان حاصل ہوگا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *