روینا ٹنڈن کا پاکستانی شہری کوسلام

روینا ٹنڈن کا پاکستانی شہری کوسلام

36 views

 بالی ووڈ اداکارہ روینا ٹنڈن مودی کے پاکستان کے خلاف زہریلے پروپگینڈے کے باوجود پاکستانی شہری کی تعریف  کیے بنا نہ رہ سکیں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراداکارہ نے بھارتی طیارے سے متعلق خبرکا ذکرکیا جس میں بھارتی شہرجے پورسے مسقط جانے والی

عمان ایئرلائن کی پرواز آسمانی بجلی کی زد میں آگئی تھی اور پائلٹ حواس باختہ ہوگیا تھا

جس کے بعد پاکستانی ایئرٹریفک کنٹرولرنے بہت مہارت سے پروازکوحادثے سے بال بال بچانے میں مدد دی تھی۔

روینہ  نے کہا کہ ایسا واقعہ جب ہوتا ہے توسیاست کے مقابلے میں انسانیت جیت جاتی ہے۔

اداکارہ نے مزید لکھا کہ پاکستان کے ایئرٹریفک کنٹرولرنے طیارے کوبڑے حادثے سے بچا لیا

خیال  رہے کہ حادثے سے بال بال بچنے والی پروازمیں 150 سے زائد مسافرسوارتھے جب کہ طیارہ بھارتی فضائی حدود سے ہوتا ہوا

کراچی ریجن میں داخل ہوا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *