عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ

عالمی مارکیٹ کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ

29 views

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 8 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام سونا بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے مہنگا ہوا۔

تفصیلات  کے مطابق عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 8 ڈالر کا اضافہ ہوا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1467 ڈالر ہوگئی

جب کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 300 روپے اور 257 روپے کا اضافہ ہوا۔

قیمتوں میں اضافے کے  بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں

فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 86 ہزار  روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 73  ہزار 731 روپے ہوگئی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *