‘عوام نے ‘روڈز بلاک’ پلان بھی مسترد کر دیا،مولانا کو پلان ‘ایگزٹ’ کا سہارا لینا پڑا’

‘عوام نے ‘روڈز بلاک’ پلان بھی مسترد کر دیا،مولانا کو پلان ‘ایگزٹ’ کا سہارا لینا پڑا’

1 views

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ‘روڈز بلاک’ پلان بھی عوام نے مسترد کر دیا، قوم نے مولانا فضل الرحمن کے سارے پلان چوپٹ کر دئیے جس پر مولانا کو پلان ‘ایگزٹ’ کا سہارا لینا پڑا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاش اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ مولانا جمہوریت کے راستے میں انا کی

رکاوٹیں کھڑی کر کے اپنا سیاسی مستقبل خراب نہ کریں، حلقے میں جائیں، سیاسی طور پر ہلکے نہ ہوں

مولانا لشکر کشی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعد اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں

آپ جس طرح خالی ہاتھ اسلام آباد آئے تھے، ویسے ہی خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا مولانا کی کی سیاسی جڑیں عوام نے کاٹیں لیکن آپ جمہوریت سے بدلہ لینے پر تل گئے

قوم نے دیکھ لیا کہ کون اسلام آباد سے چلتا بنا، ‏عوام نے آپ کو مسترد کر کے ثابت کیا کہ وہ انتہا پسندی کے ساتھ نہیں

 ‏ہم نے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوری طرز عمل اختیار کیا، آپ کے احتجاج کے حق کو تسلیم کیا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات کا کہنا تھا عمران خان کے دھرنے کے خلاف آپ کی نفرت انگیزی اور دھمکیاں تاریخ کا حصہ ہیں

یہ وہی پارلیمان ہے جس میں آپ کے فرزند آپ کی کرسی پر بیٹھے ہیں، ان کی تنخواہ اور مراعات حلال اور جائز ہیں ؟۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *