نوازشریف کا لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں قیام، آج طبی معائنہ ہوگا

نوازشریف کا لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں قیام، آج طبی معائنہ ہوگا

2 views

 نواز شریف علاج کے لیے لندن پہنچ گئے جہاں انہوں نے ایون فیلڈ اپارٹمنٹ میں قیام کیا اور آج ان کا ڈاکٹرز سے پہلا اپائنٹمنٹ ہے۔

تفصیلات  کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف لاہور ہائی کورٹ کے اجازت کے بعد اپنے علاج کی غرض سے چار ہفتوں کے لیے لندن پہنچ گئے

ان کی ایئر ایمبولینس نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔

نواز شریف کے ساتھ ان کے بھائی شہباز شریف اور ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔

نواز شریف ایئرپورٹ سے لندن کے علاقے پارک لین میں واقع ایون فیلڈ اپارٹمنٹس پہنچ گئے

جہاں پہلے سے موجود کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور ان کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

لندن پہنچنے کے بعد ان کے استقبال کے لیے آنے والوں میں شامل نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ

ہماری سب سے پہلی ترجیح والد کا علاج کرانے کی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف خیریت سے لندن پہنچ گئے ہیں کسی پیچیدگی کا سامنا نہیں ہوا

وہ صرف علاج کی غرض سے لندن آئے ہیں، بدھ کو ان کا ڈاکٹر کے ساتھ اپائنٹمنٹ ہے

انشا اللہ وہ صحت یاب ہوکر وطن واپس لوٹیں گے، دعاکریں کہ نوازشریف کاعلاج مکمل ہواوروہ وطن واپس جائیں۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *