پاکستان کے ہندو اب بغیر ویزے کے یاترا کر ینگے

پاکستان کے ہندو اب بغیر ویزے کے یاترا کر ینگے

9 views

پاکستان کے ہندو اب بغیر ویزے کے یاترا کر ینگے

 

 پاکستانی حکام کے مطابق ملک کی ہندو برادری کا بھی خواب شرمندہ تعبیر ہونے کے امکانات روشن ہو چکے ہیں۔

پاکستان میں محکمہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے پشاور کا پنج تیرتھ مندر کھولنے کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔

 متروکہ وقف املاک بورڈ کے ڈپٹی سیکرٹری سید فراز عباس کا کہنا ہے کہ ’وزیراعظم عمران خان کے احکامات کے مطابق ملک بھر میں

تاریخی مندروں اور گردواروں کی تزئین و آرائش کا کام شروع کیا جا رہا ہے۔

پشاور کا پنج تیرتھ مندر کھولنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں جو جلد ہی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے کھول دیا جائے گا۔

سید فراز عباس کے مطابق ’پنج تیرتھ مندر کو کھولنے کے لیے قانونی کارروائی مکمل ہو چکی ہے

اور اس حوالے سے ڈیڑھ سے دو ماہ میں کام شروع کر دیا جائے گا۔

 

کیا  ملک میں 400 مندر کھولے جا رہے ہیں؟

 

پاکستان میں کرتارپور راہداری کھلنے کے بعد مقامی اور بین الاقوامی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں بھی سامنے آئیں کہ ملک کے 400 مندروں

کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے کھولا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے سید فراز عباس نے کہا کہ ’400 مندر کھولنے میں کوئی حقیقت نہیں

ہم جائزہ لے رہے ہیں کہ کون کون سے مندر اور گردوارے مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے کھولے جا سکتے ہیں۔

مستقبل قریب میں تو پشاور کا پنج تریتھ مندر کھولا جائے گا اور یہ پچھلے ڈیڑھ سال میں دوسرا مندر ہو گا

جبکہ اس کے علاوہ دو گردوارے بھی کھولے جا چکے ہیں۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں ہندو برادری کے لیے کام کرنے والے ہارون سربدیال کہتے ہیں کہ ’اب پاکستان کے ہندو بغیر ویزے کے

یاترا کر پائیں گے۔ ہمارے مذہبی عقیدے کے مطابق مرنے کے بعد آٹھ سوال پوچھے جائیں گے جن میں ایک اس یاترا کا بھی ہے۔‘

ارون سربدیال کے مطابق ’پاکستان میں 400 سے زائد مندر اور گردوارے ہیں جو کہ اب بند ہو چکے ہیں

اگر ان کو کھولا جائے تو مذہبی ہم آہنگی کے ساتھ سیاحت کو بھی فروغ ملے گا۔

سید فراز عباس کہتے ہیں کہ ’متروکہ وقف املاک بورڈ کی زیر نگرانی پاکستان میں اس وقت کل 22 گردوارے اور 15 کے قریب مندر ہیں

جہاں مذہبی رسومات ادا کی جاتی ہیں۔

ان کے مطابق ’پاکستان میں موجود ہر مندر اور گردوارہ تو نہیں کھولا جا سکتا

اس کے لیے کچھ ضروری باتوں کا جائزہ لینے کے بعد ہی مندر یا گردوارے  کو مذہبی رسومات کے لیے کھولنے کے اقدامات کیے جائیں گے۔

پنج تیرتھ مندر کی اہمیت کیا ہے؟

 

چیف ہیڈ ہندو کمیونٹی خیبر پختونخوا ہارون سربدیال کے مطابق ’پنج تیرتھ مندر کی فن تعمیر راجا رنجیت سنگھ کے دور کی بتائی جاتی ہے۔

یہ مندر قیام پاکستان کے بعد بند ہو چکا تھا بلکہ اس کے اطراف تو قبضہ تک کر لیا گیا تھا

یہ ایک پورا کمپلیکس ہے جہاں پر پانچ مندر موجود ہیں۔

پنج تیرتھ کی مذہبی اہمیت کے حوالے سے ہارون سربدیال کہتے ہیں کہ ’اب پشاور کی ہندو کمیونٹی تو دن میں کئی بار یاترا کر سکے گی

اور پورے ملک کے ہندو اب بغیر ویزے کے یاترا کر سکیں گے جس کے لیے ہمیں پہلے انڈیا جانا پڑتا تھا، اس سے بڑھ کر ہمیں اور کیا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہندو برادری کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا کہ پنج تیرتھ کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے کھولا جائے

جو کہ اب پورا ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

اندازے کے مطابق ’پنج تیرتھ مندر کھلنے سے پشاور کے 12 سو سے زائد خاندان جبکہ خیبر پختونخوا کے پانچ ہزار ہندو اپنی عبادات کر سکیں گے

جبکہ ملک کے آٹھ لاکھ ہندو یہاں کی یاترا بھی کر سکیں گے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *