کیا پاکستان کا پولیو فری بننے کا خواب پورا ہوگا؟

کیا پاکستان کا پولیو فری بننے کا خواب پورا ہوگا؟

6 views

 وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک کو مکمل طور پر پولیو فری بنانے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن سمیت دیگر عالمی ادارے 2.6 ارب ڈالر کی امداد دیں گے۔

تفصیلات  کے مطابق ابو ظہبی میں بل اینڈ میلنڈا گیٹس فاؤنڈیشن کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کے

معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ حکومت پاکستان نے ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے

ایک مربوط اور جامع پروگرام منصوبہ بنایا ہے جس پر عمل درآمد جاری ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے پولیو کے خاتمے کے لیے بل گیٹس فاؤنڈیشن کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ

عالمی ادارے پاکستان کو پولیو کے خاتمے کے لیے 2.6 بلین ڈالر کی امداد دیں گے

جن میں سے 1.08 بلین ڈالر بل گیٹس فاؤنڈیشن کی جانب سے دیئے جائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نے مزید کہا کہ حکومت پاکستان ملک سے پولیو کے خاتمے کے لیے 150 ملین ڈالر کی

رقم مختص کرے گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *