ناروے حکام نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر پابندی عائد کر دی

ناروے حکام نے قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر پابندی عائد کر دی

views

 نارویجن پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی قرآن پاک کی بے حرمتی کی اجازت نہیں دیں گے، دوبارہ ایسی مذموم کوشش کی گئی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

نارویجن حکام کی جانب سے جاری سخت ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ہر کوئی اپنے خیالات کا آزادی سے اظہار کر سکتا ہے

جب تک قواعد وضوابط کی خلاف ورزی نہ ہو، تاہم قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے پر قانون حرکت میں آئے گا۔

ناروے حکومت نے پولیس کو سخت احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت جاری کی ہے کہ کسی کو بھی قرآن کی بے حرمتی کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے پولیس کے لیے مذہبی علامتوں کو نقصان پہنچانے والی کسی بھی

سرگرمی کو روکنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی حکومت نے ناروے کے سفیر کو طلب کرتے ہوئے اس واقعے سے متعلق اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا

جس میں چند انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی مقدس کتاب قرآن کو جلانے کی کوشش کی تھی۔

پاکستانی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کے واقعات سے

دنیا کے ایک عشاریہ تین ارب مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچتی ہے۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *