نیدر لینڈز کی ملکہ پاکستان پہنچ گئٰیں، وزارت خارجہ اور ہالینڈ کے سفیر کا استقبال

نیدر لینڈز کی ملکہ پاکستان پہنچ گئٰیں، وزارت خارجہ اور ہالینڈ کے سفیر کا استقبال

18 views

ہالینڈ کی ملکہ میکسیما قرض برائے ترقی کے بارے میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ کی حیثیت سے تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئیں، وزارت خارجہ اور ہالینڈ کے سفیر نے استقبال کیا۔

تفصیلات کے  مطابق ملکہ میکسما اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریز کی نمائندہ خصوصی کے طور پر پاکستان کا 3روزہ دورہ کررہی ہیں

جس کے دوران وہ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں کریں گی۔

ملکہ دورہ کےد وران عوامی اور نجی شعبوں کے متعدد شراکت داروں سے بھی ملاقاتیں کریں گی۔

وہ آج مائیکرو پیمنٹ گیٹ وے کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گی جو اسٹیٹ بنک کا منصوبہ ہے۔

ان کی آج پاکستان انوویٹیو فورم میں شرکت بھی متوقع ہے۔

یاد رہے کہ ملکہ میکسیما نے اس سے پہلے فروری 2016 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *