وزیراعظم عمران خان نے بابر اعظم کو نمبر 4 پر بیٹنگ کا مشورہ دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے بابر اعظم کو نمبر 4 پر بیٹنگ کا مشورہ دے دیا

8 views

وزیراعظم عمران خان نے بابر اعظم کو نمبر 4 پر بیٹنگ کا مشورہ دے دیا۔

سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ برسبین ٹیسٹ کے دوران وزیراعظم اور پی سی بی کے پیٹرن چیف نے مجھے مسیج کیا کہ

میں ان کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار بابراعظم تک پہنچاؤں، وسیم اکرم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ کا سہارا لیتے ہوئے بتایا کہ

عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ بابراعظم شاندار تکنیک رکھنے والے اچھے بیٹسمین ہیں، انہیں نمبر 4 پر بیٹنگ کرنا چاہیے۔

واضح رہے کہ بابراعظم نے برسبین ٹیسٹ میں مضبوط آسٹریلوی بولنگ اٹیک کے سامنے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے مشکل وقت میں

شاندار سنچری بنائی تھی، اس کے باوجود پاکستان ٹیم اننگز اور 5 رنز کی شکست سے نہ بچ پائی

سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29 نومبر کو ایڈیلیڈ  میں شروع ہوگا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *