وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا

views

وزیراعظم نے کلین اینڈ گرین پاکستان پروگرام کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا نیا پاکستان پہلے ذہنوں میں، بعد میں زمین پر آئے گا، ملکی تاریخ کا بہترین بلدیاتی نظام لا رہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 35 سال پہلے لاہور بڑا صاف شہر تھا

پھیپھڑوں کی بیماریاں بڑھتی جا رہی ہیں، آلودگی ایک خاموش قاتل ہے، ہم سمجھتے تھے دلی آلودہ ترین شہر ہے

لاہور کے بارے میں کسی نے نہیں سوچا، آلودگی کی وجہ سے لاہور میں سانس لینا مشکل ہے،لاہور دنیا کا دوسرا یا تیسرا آلودہ ترین شہر بن چکا ہے۔

 عمران خان کا کہنا تھا گزشتہ 10 سال میں لاہور سے 70 فیصد درخت کاٹے گئے

لاہور میں آلودگی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے کہا ہم نے اپنا قبلہ درست کرنا ہے، بہترین بلدیاتی نظام لا رہے ہیں

سندھ بھی اس نظام کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا، مل کر نیا پاکستان بنے گا، نیا پاکستان پہلے ذہنوں پھر زمین پر آئے گا

انسان کو سب سے زیادہ نقصان لالچ سے ہوتا ہے، خوشی ہے لوگ ٹیکس دے رہے ہیں، حکومت کے پاس پیسہ آ رہا ہے۔

اس سے پہلے مشیر ماحولیات امین اسلم کا کہنا تھا اسلام آباد میں کلین اینڈ گرین مہم کامیابی سے جاری ہے

الیکٹرک گاڑیوں سے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پایا جاسکتا ہے، ہزاروں گیلن پانی سمندر میں ضائع ہو جاتا ہے

پانی کا ضیاع روکنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، 19 شہروں میں مختلف انڈیکیٹرز پر کام جاری ہے

مضر صحت پانی کو دوبارہ قابل استعمال بنایا جائے گا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *