پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گےجس کی دنیا مثال دے گی: وزیراعظم

پاکستان کو ایسا ملک بنائیں گےجس کی دنیا مثال دے گی: وزیراعظم

1 views

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہےکہ جس طرح ہم چل رہے تھے ہم غلط راستے پر چلے گئے اس لیے ہمیں اپنا قبلہ درست کرنا ہے جب کہ  پاکستان کو وہ ملک بنائیں گےکہ ساری دنیا اس کی مثال دے گی۔

اسلام آباد میں کلین اینڈ گرین پاکستان انڈیکس کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیراعظم عمران خان نے ماحولیاتی آلودگی پر

بات کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ لاہور میں سانس نہیں لے سکتے، وہاں کے حالات سے بوڑھے اور بچوں کی زندگی کو خطرات ہیں

وہاں فضائی آلودگی آخری حد تک پہنچ گئی ہے، یہ ایک خاموش قاتل ہے، اس کا پتا نہیں چلتا کہ کتنے لوگ اس کا شکار ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم دلی کو آلودہ ترین سمجھتے تھے جہاں لوگوں کے بہت برے حالات ہیں

افسوس سے کہنا پڑتا ہے لاہور اس حد تک پہنچ گیا، اس کی وجہ یہ ہےکہ کسی نے نہیں سوچا کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے

ہم درخت کاٹتے جارہے ہی، 10 سالوں میں لاہور کے 70 فیصد درخت کاٹ دیے گئے، ہم نے اپنے دریاؤں میں سیوریج پھینک کر انہیں بھی

خراب کردیا، لوگ ان کا پانی پیتے ہیں، جن نہروں سے لوگ پانی پیتے تھے وہ سیوریج ڈرم بن گئی ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کوئی بھی حکومت ملک کو کلین گرین اکیلے نہیں کرسکتی، انتظامیہ منتخب لوگ اس کا حصہ بنیں

نوجوان بھی صاف اور ہرے پاکستان میں شرکت کریں حکومت کی اس پر پوری توجہ ہے

ہم اس پاکستان کی قدر نہیں کررہے جب ہم اس کی قدر کریں گے تو یہی پاکستان سونا اگلے گا۔

عمران خان نے کہا کہ ہم پاکستان کی تاریخ کا سب سے بہترین بلدیاتی نظام لا رہے ہیں، سندھ میں ہماری حکومت نہیں

لیکن انہیں ہم بتائیں گے اگر انہیں ترقی کرنا ہے تو اس نظام کے بغیر نہیں کرسکتے، پنجاب اور کے پی میں جو نظام لارہے ہیں

یہ پاکستان میں پہلی مرتبہ نچلی سطح پر اختیارات منتقل ہوں گے اور لوگ اپنے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

وزیراعظم نے کہاکہ نیا پاکستان مل کر بنے گا، نئے پاکستان کے نظریے کو سمجھنا ہے

یہ زمین پر بعد میں آئیگا اور ذہن میں پہلے آئیگا کیونکہ تبدیلی پہلے ذہن میں آتی ہے، جس طرح ہم چل رہے تھے

ہم غلط راستے پر چلے گئے، ہمیں اپنا قبلہ درست کرنا ہے، انسان اپنی ذات کے لیے سوچ رہا ہے

اس سے دنیا کو نقصان ہورہا ہے ہماری ہوس سے دنیا کو نقصان ہوا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھاکہ خوشی ہے لوگ آہستہ آہستہ ٹیکس دینا شروع کررہے ہیں اور پیسہ آرہا ہے

جیسے جیسے پیسہ آئیگا اسے ہم لوگوں پر لگائیں گے، اپنی ماحولیات ٹھیک کریں گے اور اپنے دریا صاف کرنا ہیں؂

پاکستان کو وہ ملک بنائیں گےکہ ساری دنیا اس کی مثال دے گی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *