پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرر و تبادلے

1 views

پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر تقرریاں، ترقیاں وتبادلے کیے گئے ہیں اور دو میجرجنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر ترقیاں، تقرروتبادلے کیے گئے ہیں

اور دو میجرجنرل کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سابق ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد سعید اور میجر جنرل علی عامر اعوان کو لیفٹیننٹ جنرل کے

عہدے پر ترقی دی گئی جب کہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود کور کمانڈر پشاور، لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر محمود

کور کمانڈر منگلا اور لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کردیا گیا اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج کو ڈی جی ایس پی ڈی

مقررکردیا گیا۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *