سندھ میں ڈینگی کا وار متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے بھی زیادہ

سندھ میں ڈینگی کا وار متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے بھی زیادہ

views

اس سال ملک بھر میں ڈینگی کا وار جاری ہے صرف سندھ بھر میں ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار سے زیادہ ہوگئی جبکہ کراچی میں متاثرہ افراد کی تعداد نے 14 ہزار کا ہندسہ عبور کرلیا۔

محمکہ صحت کے مطابق  سندھ بھر میں سال 15 ہزار 58 افراد کو ڈینگی نے متاثر کیا۔

صرف نومبر میں 5 ہزار 504 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے

جبکہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں ڈینگی سے 107 افراد متاثر ہوئے

خیال رہے کہ ڈینگی سے جاں بحق افراد کی تعداد 41 ہوچکی ہے۔

دوسری جانب ملک بھر میں  اس سال اب تک ڈینگی کے ریکارڈ 44 ہزار کیسز رپورٹ ہوئے

جبکہ 66افراد  سے بھی زیادہ مچھروں سے پھیلنے والی اس بیماری کے باعث جان کی بازی ہار گئے

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *