ایڈیلیڈ ٹیسٹ پاکستان کی عزت کا سوال ہے

ایڈیلیڈ ٹیسٹ پاکستان کی عزت کا سوال ہے

8 views

پاکستان اور آسٹریلیا  کے درمیان جمعے سےکھیلے جانے والا ایڈیلیڈ ٹیسٹ  گرین شرٹس کی عزت کا سوال بن گیا ہے

 

تفصیلات کے مطابق جمعے سے شروع ہونے والے پاکستان اور آسٹریلیا کا ایڈلیڈ ٹیسٹ میچ  قومی ٹیم کی عزت کا سوال بن گیا ہے

گرین شرٹس کو نہ صرف ایڈلیڈ  ٹیسٹ کو جیتنا ہے بلکہ اپنے آپ کو  ٹیسٹ کرکٹ کے بدترین منفی ریکارڈ سے بھی بچانا ہے

کیونکہ برسبین ٹیسٹ کے بعد  اگر قومی ٹیم  ایڈلیڈ ٹیسٹ میں شکست  سے دوچار ہوتی ہے تو وہ  کسی ایک ملک میں سب سے زیادہ

یعنی مسلسل14 ٹیسٹ ہارنے والی ٹیم بن جائینگی۔جبکہ یہ اپنی نوعیت کا منفرد  لیکن منفی ریکارڈ ہوگا

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش نے 2001سے 2004کے دوران اپنے ہیہ وم گراؤنڈ پر لگاتار 13میچز میں شکست کا سامنا کیا تھا

ایڈلیڈ گراؤنڈ میں پاکستان ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف پرفارمنس

 

 ایڈلیڈ میں پاکستان اور آسٹریلیا کی ٹیمیں اب تک کھیلے جانے والوں کا  ٹیسٹ میچز کا ریکارڈ

پہلا ٹیسٹ میچ

 

 پاکستان نے اپنا  پہلا میچ 1972میں کھیلا، جس میں  پاکستان  میزبان آسٹریلیا کو اننگز اور 114رنز سے مات ہوئی

دوسرا ٹیسٹ میچ

 

 ایڈیلیڈ  میں کھیلا جانے والا  دوسرا ٹیسٹ میچ  آصف اقبال اور ظہیر عباس کی تھری فیگر اننگز کی بدولت ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔

پاکستان ان دونوں کی اننگز کی بدولت 466 رنز جوڑنے میں کامیاب ہوئی تھی جبکہ مہمان ٹیم  یہ  میچ ڈراکرنے میں کامیاب رہا تھا۔

تیسرا ٹیسٹ میچ

 

 ایڈیلیڈ  میں کھیلا جانے والا تیسرا مقابلہ  بھی بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوا۔اس میچ میں  آسٹریلیا نے کیپلر ویسلزاور ایلن بارڈر کی سنچریوں کی بدولت  465کا مجموعہ حاصل کیا

پاکستان کی جانب سے عظیم حفیظ نے 5شکار کیے۔ پاکستان محسن خان (149)، جاوید میانداد(131) اورقاسم عمر(113) کی مدد سے 624کا

پہاڑ کھڑا کرنے میں کامیاب رہا ۔ اس میچ میں ڈینس للی نے 6وکٹیں لیں، کینگروز نے دوسری اننگز میں 7وکٹ پر 310رنز بنائے۔

چوتھا ٹیسٹ میچ

 

ایڈلیڈ میں کھیلے گئے اس ٹیسٹ میچ پاکستان نے جاویدمیانداد اور وسیم اکرم کی نصف سنچریز کی بدولت 257رنز بنائے

آسٹریلوی بالر ریکمین نے 4شکار کیے، آسٹریلیا کی جانب سے جونز کی سنچری کی بدولت341رنز جوڑے، وسیم اکرم نے 5وکٹیں حاصل کیں

مہمان ٹیم نے دوسری اننگز 9وکٹ پر 387رنز بناکر ڈیکلیئرڈ کردیا۔

اس میچ کی دوسری اننگز میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان (136)اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم(123)رنز کے ساتھ نمایاں رہے

آسٹریلیا نے جواب میں6وکٹ پر 233رنز بنائے اور میچ ڈرا ہوگیا،اس میں جونز کی سنچری شامل رہی۔

یہاں یہ بات بھی قابل امر ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم  آسٹریلیا میں کھیلے گئے 36 میں سے صرف چار میچز میں ہی  کامیابی حاصل کرپائی ہے۔

جس میں میزبان ٹیم  نے 25 مواقع پر کامیابی حاصل کی۔

مصنف کے بارے میں

راوا ڈیسک

راوا آن لائن نیوز پورٹل ہے جو تازہ ترین خبروں، تبصروں، تجزیوں سمیت پاکستان اور دنیا بھر میں روزانہ ہونے والے واقعات پر مشتمل ہے

Comments

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Your email address will not be published. Required fields are marked *